ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘


کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اور انڈیا کا میچ سب سے بڑا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان سرد تعلقات کے باعث گزشتہ کئی برسوں سے دونوں ٹیمیں صرف عالمی ایونٹس میں ہی مدمقابل آتی ہیں۔رواں برس مئی میں چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد اتوار کو پہلا ایسا موقع ہے جب انڈیا اور پاکستان ایشیا کپ کے شیڈول گروپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔دونوں ممالک کی کروڑوں نُفوس پر مشتمل آبادی کو انڈیا پاکستان میچ کا انتظار تو ہے لیکن انڈیا سے کئی مرتبہ اس میچ کو کینسل اور بائیکاٹ کرنے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان یہ تاریخ ساز میچ اتوار کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس سات بجے شیڈول ہے۔انڈیا حالیہ ٹی20 کرکٹ چیمپئن ہے جبکہ پاکستان نے آخری پانچ ٹی20 سیریز میں سے تین سیریز جیت رکھی ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق مجموعی طور پر انڈیا اور پاکستان ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں اب تک 13 مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے نو مرتبہ انڈیا کا پلڑا بھاری رہا جبکہ تین میچز میں پاکستان فاتح بنا اور ایک میچ ڈرا ہوا۔کرکٹ کے امور پر دسترس رکھنے والے تجزیہ کار شاکر عباسی کے خیال میں حالیہ کشیدگی کے بعد اس میچ کی ایک اہمیت ضرور ہے تاہم ٹی20 میچ ممکنات کا نام ہے۔ اردو نیوز سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس ہارنے کے لیے کچھ نہیں ہے، ہم ٹی20 کرکٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، کوئی کسی قسم کا پریشر نہیں ہے، کوئی برڈن نہیں ہے۔‘انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان کی نسبت انڈیا پر زیادہ پریشر ہے، وہ ٹی20 کی عالمی چیمپئن ہے اور اس وقت دنیا کی نمبر ون ٹی20 ٹیم بھی ہے سو سارا پریشر ان کے کندھوں پر ہے، انڈیا کو یہ ثابت کرنا پڑے گا وہ نمبر ون ہیں ان کی نسبت پاکستان کو کچھ نہیں کرنا بس کھیلنا ہے اور جیتنا ہے۔‘سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز انڈیا اور پاکستان کے میچ پر ملے جلے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ایکس صارف موہت چوہان نے میچ کے متعلق ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا ’انڈیا پاکستان میچ کی ساری ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں۔‘Tickets for #INDvsPAK match in Dubai are sold out. pic.twitter.com/sCpr6glE5c— Mohit Chauhan (@mohitlaws) September 11, 2025اسد نامی اکاؤنٹ نے ایک میم پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ سٹار سپورٹس پر میچ دیکھیں گے تو یہ حال دکھایا جائے گا۔‘POV: You're watching pak vs ind on Star sports. pic.twitter.com/UH6TOXBhQn— Assad (@Ijussdontcare) September 12, 2025ایک اور صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کے میچ کا بائیکاٹ کیا جائے وہ در اصل خود بھی چھپ کر میچ دیکھیں گے لیکن ہم ثابت نہیں کر پائیں گے۔‘People who are boycotting Ind vs Pak on social media will watch the entire match on Sunday but we have no evidence to prove it pic.twitter.com/BL4R1zElMs— Dinda Academy (@academy_dinda) September 12, 2025صارف اسد نثار نے دعویٰ کیا کہ ’روہت شرما، وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے ٹورنامنٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ ہی نہیں بک رہے۔‘پاک بھارت کرکٹ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ ابھی تک اتوار کو ہونےوالے میچ کی ٹکٹ فروخت نہیں ہوئیں، ایشین کرکٹ کونسل کو 450 درہم کی ٹکٹ کو 325 درہم تک کرنا پڑ گیا لیکن ٹکٹیں نہ بک سکیں۔ انڈیا میڈیا وجوہات پیش کررہا ہے کہ کوہلی اور شرما نہیں ہیں، پاکستان کی ٹیم ویک ہے، بابر اعظم نہیں +— أســـد نثـار (@AsadViews) September 13, 2025پاکستان نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں عمان کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی