ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست


ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں انڈیا نے میزبان متحدہ عرب امارات کو نو وکٹوں کی برتری سے شکست دے دی ہے۔بدھ کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا نے 58 رنز کا ہدف پانچویں اوور کی تیسری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔انڈیا کی جانب سے ابھیشیک شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل نے 20 اور سوریا کمار یادیو نے سات رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انڈیا کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 14ویں اوور کی پہلی گیند پر 57 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔یو اے ای کی جانب سے علی شان شرافو نے 22 اور محمد وسیم نے 19 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے چار، شیوم دوبے نے تین جبکہ جسپریت بومرا، اکشر پٹیل اور ورن چکرویدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ انڈیا ایک طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے تاہم ٹی20 کرکٹ عالمی چیمپیئن ہونے کی وجہ سے انڈیا ایونٹ میں فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز میں افغانستان اور پاکستان سے بھی ہار چکی ہے جبکہ اس سے قبل یوگینڈا نے بھی اسے مات دی تھی۔اس سے قبل ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں انڈیا اور متحدہ عرب امارات صرف ایک مرتبہ آمنے سامنے ہوئے جس میں انڈیا کا پلڑا بھاری رہا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

انڈیا کے خلاف میچ پر توجہ دیں، باقی بھول جائیں، وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

ایشیا کپ 2025: جنگ کے بعد پہلا ٹاکرا، ’پریشر انڈیا پر ہے پاکستان پر نہیں‘

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی

کھیلوں کے ایسے مقابلے جن میں ’بے ایمانی‘ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

پاکستان سے میچ نہ کھیلا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے: بی جے پی رُکن پارلیمنٹ انوراج ٹھاکر

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

’بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے چھپ کر میچ دیکھیں گے‘: پاکستان، انڈیا میچ سے قبل ٹکٹوں کی سست فروخت اور انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کی بحالی کارکردگی سے مشروط کردی

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا کی متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی