امریکا کا چین پر 100 فیصد نیا ٹیرف، عالمی معیشت میں ہلچل


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد عالمی منڈیوں میں غیر یقینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ نومبر 2025 سے چین سے امریکا آنے والی تمام مصنوعات پر نیا درآمدی ٹیکس نافذ کیا جائے گا تاکہ امریکی مصنوعات اور صنعتوں کو غیر منصفانہ مقابلے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمد پر نئی پابندیوں نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ یہ معدنیات اسمارٹ فونز، برقی گاڑیوں، فوجی آلات اور قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہوتی ہیں جن کی پیداوار میں چین دنیا میں سب سے آگے ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین دنیا کو معاشی طور پر یرغمال بنانا چاہتا ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا حالیہ اقدام جارحانہ، غیر منصفانہ اور عالمی تجارت کے لیے نقصان دہ ہے۔ امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ وہ رواں ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک اجلاس میں چینی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جبکہ سرمایہ کاروں نے سونا اور تیل جیسی محفوظ سرمایہ کاریوں کا رخ کر لیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی اور تجارتی تنازعات کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے چند روز قبل نایاب معدنیات کی برآمدی پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے جواب میں ٹرمپ انتظامیہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ہر سطح پر جوابی اقدامات کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی