سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ


پولینڈ سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ جنوبی شہر شوینتوخووتسے میں ایک خاتون کو اس کے اپنے والدین کے گھر سے زندہ حالت میں برآمد کیا گیا اور یہ کوئی عام گمشدگی کا واقعہ نہیں، بلکہ 27 سال پرانی قید کی دردناک کہانی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، میریلا نامی خاتون صرف 15 سال کی تھیں جب 1998 میں اچانک لاپتا ہوگئیں۔ محلے والے سمجھتے رہے کہ شاید وہ اغواء یا قتل کردی گئی ہے، لیکن اصل میں وہ اپنے ہی والدین کے اپارٹمنٹ میں بند تھیں۔ تقریباً تین دہائیوں تک کسی کو خبر نہ ہوئی کہ وہ زندہ ہیں۔ یہ لرزہ خیز انکشاف اس وقت ہوا جب پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ سے مسلسل آنے والی عجیب آوازوں کی شکایت پولیس کو دی۔ جب پولیس نے دروازہ توڑا تو اندر کا منظر دل دہلا دینے والا تھا۔ ایک کمزور اور لاغر عورت، جس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے، ایک پرانے بستر پر پڑی ملی۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ شدید انفیکشن میں مبتلا تھی اور زندگی کے آخری مرحلے میں تھی۔ میریلا کے پاس نہ شناختی کاغذات تھے، نہ دنیا سے کوئی رابطہ۔ 27 سال میں وہ کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، نہ کسی ڈاکٹر سے ملی۔ پولیس کی جاری کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک تنگ کمرے میں بچوں کے کھلونوں اور پھولوں کے درمیان لیٹی ہوئی ہے جیسے اس کے والدین نے وقت کو روکنے کی کوشش کی ہو۔ میریلا کی بازیابی کے بعد مقامی لوگ اس کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ ایک چندہ مہم شروع کی گئی ہے تاکہ اس کی علاج اور بحالی کا انتظام کیا جا سکے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، مگر حیرت انگیز طور پر اب تک اس کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی