بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ ایٹمی جنگ کو انہوں نے اپنی سفارتی کوششوں سے روک دیا تھا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے پاک، بھارت جنگ میں سات طیارے گرائے گئے تھے۔ Trump:Prime Minister of Pakistan said so beautifully — you saved millions of lives. I think he’s referring to the fact that that would have been with India, nuclear war that was getting very close. Seven planes — they don’t talk about it, but seven aircraft were shot down. pic.twitter.com/PY701CULKE— Clash Report (@clashreport) October 15, 2025 انہوں نے بتایا کہ اب تک وہ دنیا بھر میں آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں جن میں سے کئی معمولی اختلافات سے شروع ہونے جا رہی تھیں لیکن نتائج تباہ کن ہو سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان جیسی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔ ٹرمپ نےکہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا میں خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے مگر اب یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے جنگیں روکنا پسند ہے میں تجارت کو جنگیں روکنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں روکیں، لیکن اب تک نوبیل انعام نہیں ملا شاید اگلا سال بہتر ہو۔ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس جنگ بندی کے معاہدے پر عمل نہیں کرتی تو اسے غیر مسلح کرنا ہوگا تاہم اس مقصد کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یوکرین جنگ کے بارے میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو امریکی مفادات کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی