’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے


Getty Imagesچی تائی وان جنوبی کوریا کی ایک بڑی اور ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں جن کی سابقہ اہلیہ ملک کے سابق صدر کی بیٹی تھیںجنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ایک ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں ملک کی ایک بڑی کاروباری شخصیت کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر بطور تصفیہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔جنوبی کوریا کی ارب پتی شخصیت چی وان تائی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ طلاق کے اس مقدمے کو ملک کے ذرائع ابلاغ میں ’ڈائیورس آف دی سنچری‘ یعنی صدی کی سب سے بڑی علیحدگی قرار دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اس جوڑے کے اثاثوں کی قیمتوں کا غلط حساب کتاب ہوا جس کی بنیاد پر ماتحت عدالت نے شوہر کو سابقہ بیوی کو ایک ارب ڈالر بطور تصفیہ ادا کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کو اس کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔یہ مقدمہ پورے جنوبی کوریا میں زیر بحث ہے کیونکہ چی تائی وان ملک کے طاقتور کاروباری ادارے ’ایس کے گروپ‘ کے سربراہ ہیں جبکہ اُن کی سابقہ اہلیہ روہ سو ینگ جنوبی کوریا کے سابق صدر کی بیٹی ہیں۔یہ شادی سنہ 2015میں اُس وقت ٹوٹ گئی تھی جب چی تائی وان نے اپنی ایک محبوبہ کے بچے کا باپ بننے کا اعتراف کیا تھا۔سنہ 2024 میں اس طلاق کے کیس میں عدالت نے چی تائی وان کو بطور تصفیہ 1.38 کھرب وون (جنوبی کوریائی کرنسی) اپنی سابقہ اہلیہ کو ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اُس وقت اسے ’جنوبی کوریا کی تاریخ میں سب سے بڑا طلاقکا تصفیہ‘ قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سابقہ اہلیہ کے والد اور جنوبی کوریا کے سابق صدر تائی وو کی جانب سے دیے گئے 30 ارب وون کے فنڈز نے ایس کے گروپ کو وسعت دینے میں مدد کی تھی چنانچہ اس بڑے کاروباری گروپ کو جوڑے کے مشترکہ اثاثوں میں شامل سمجھا جا سکتا ہے۔اس فیصلے کے بعد چی تائی وان نے عدالت سے اس معاملے میں تصفیے کی اپیل کی۔جمعرات کو سپریم کورٹ نے اس کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ فنڈ سابق صدر کی طرف سے غیر قانونی طور پر وصول کی گئی رشوت سے قائم کیا گیا اور اس طرح اسے جوڑے کے مشترکہ اثاثوں کا حصہ نہیں سمجھا جا سکتا۔چی تائی وان کے وکیل لی جے گیون نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جوڑے کی مشترکہ جائیداد میں شراکت کے طور پر اسے تسلیم کرنا غلط تھا۔‘تاہم سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں سابقہ اہلیہ کو دو ارب وون کے اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد ایس کے گروپ کے حصص میں 5.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ سرمایہ کار اس معاملے کو اب قانونی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایس کے گروپ میں کچھ زیادہ ہلچل کا امکان نہیں ہے کیونکہ چی فوری طور پر اپنی طلاق کے تصفیے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے پر مجبور نہیں ہیں۔وہ گروپ کے اہم ذیلی اداروں جیسے ایس کے ٹیلی کام ، ایس کے سکوائر اور ایس کے انوویشن کو کنٹرول کرتے ہیں۔ایس کے گروپ کے کاروبار ٹیلی مواصلات، توانائی، دواسازی اور سیمی کنڈکٹر کے شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔بیزوس کی طلاق کی قیمت ’صرف 35 ارب ڈالر‘دنیا کے 14 امیر ترین افراد کون ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟آپ کی ازدواجی زندگی مشکل میں ہو تو کیا کرنا چاہیے؟جب بچے کے نام پر شروع ہونے والی لڑائی طلاق اور عدالت تک پہنچ گئی’امیر طلاق یافتہ مسلمان مردوں‘ کو نشانہ بنانے والی خاتون کے آٹھوں شوہر عدالت پہنچ گئے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی