ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات


ایئر انڈیا دنیا کی دو بڑی طیارہ ساز کمپنیوں ایئربس اور بوئنگ سے مزید بڑے طیارے خریدنے کے لیے بات چیت کو وسعت دے رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بدھ کو اس معاملے سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اب ایئر انڈیا پہلے سے طے شدہ تعداد سے زیادہ طیارے خریدنا چاہتی ہے۔اس وقت ایئر انڈیا کی ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ 80 سے 100 بڑی جسامت کے (وائیڈ باڈی) طیارے خریدنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔اس سے قبل ایئر انڈیا کی جانب سے 200 چھوٹی باڈی جبکہ 25 سے 30 بڑی باڈی کے طیارے خریدنے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔اس معاملے پر ایئربس نے کہا ہے کہ وہ ’خریداروں کے ساتھ ہونے یا نہ ہونے والی کسی قسم کی خفیہ بات چیت سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔دوسری جانب ایئر انڈیا اور بوئنگ نے بھی روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔جون میں روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایئر انڈیا ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ ایک بڑے نئے طیاروں کے آرڈر کے لیے بات چیت کر رہی ہے جس میں تقریباً 200 اضافی نیرو باڈی (تنگ جسامت والے) طیارے شامل ہیں جو سنہ 2023 میں کیے گئے ایک بڑے معاہدے کے بعد کا اضافہ ہے۔یہ اس سے قبل کی بات چیت کے علاوہ تھا جس میں 25 سے 30 وائیڈ باڈی (چوڑی جسامت والے) طیارے شامل تھے جس کی خبر روئٹرز نے مارچ میں دی تھی۔اس سے قبل ایئر انڈیا کی جانب سے 25 سے 30 بڑی باڈی کے طیارے خریدنے کی خبریں سامنے آئی تھیں (فائل فوٹو: روئٹرر)اس معاملے سے واقف افراد نے بتایا کہ اب ٹاٹا گروپ کے تحت اس ایئر لائن کو ایک جدید عالمی کیریئر کے طور پر دوبارہ برانڈ کیا جا رہا ہے اور ایئر انڈیا مزید 300 طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان میں سے کتنے طیارے ممکنہ آپشنز اور کتنے حتمی آرڈرز ہوں گے۔یہ بات چیت ایسے وقت ہو رہی ہے جب ایئر انڈیا جون میں بوئنگ 787 کے حادثے کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں انڈین شہر احمد آباد میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اپنے بیڑے میں مزید وائیڈ باڈی طیارے شامل کرنے سے ایئر انڈیا کو اپنا بین الاقوامی نیٹ ورک مضبوط کرنے اور پرانے طیاروں کی جگہ نئے طیارے لانے میں مدد ملے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی