جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے


"اگر کوئی آپ کو سموسہ چمچ اور کانٹے سے کھانے کو کہے، تو فوراً وہاں سے بھاگ جائیں!" "جب تک آپ پہلا نوالہ لیں گے، چٹنی ریٹائر ہو جائے گی!" "بھائی! سموسہ ہے، اسٹییک نہیں!" یہ وہ تبصرے ہیں جو بھارت کے شہر ناگپور کے ایک ایٹی کیٹ کوچ امول پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے جا رہے ہیں اور وجہ ہے ایک وائرل ویڈیو جس میں وہ اپنے طلبہ کو چمچ اور کانٹے سے سموسہ کھانے کا ’مہذب‘ طریقہ سکھا رہے ہیں۔ ویڈیو میں امول پوری سنجیدگی کے ساتھ کلاس کے سامنے کھڑے ہیں، اور چاقو سے سموسہ کاٹ کر بتا رہے ہیں کہ اسے کس زاویے سے پلیٹ پر رکھنا ہے اور کس طرح کانٹے سے نوالہ اٹھانا ہے۔ لیکن ان کی یہ سنجیدگی سوشل میڈیا صارفین کے لیے مزاح کا سامان بن گئی۔ یہ ویڈیو امول نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، مگر جیسے ہی یہ ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر پہنچی، مزاحیہ تبصروں اور میمز کی برسات شروع ہوگئی۔ صارفین نے کہا کہ یہ "انڈین اسٹریٹ فوڈ کلچر کو ویسٹرن بنانے کی ناکام کوشش" ہے، اور "کھانے کی اصل خوشی ختم کرنے والا عمل"۔ View this post on Instagram A post shared by Western Wings Spoken English (@westernwingsspokenenglish) کچھ صارفین نے تو ہاتھ سے سموسہ توڑنے، چٹنی میں ڈبونے اور انگلیاں چاٹنے کے دیسی انداز کو ’پراپر ایٹی کیٹ‘ قرار دیا۔ یوں لگتا ہے کہ جہاں امول سموسے کو مہذب طریقے سے کھانے کا سبق دے رہے تھے، وہیں سوشل میڈیا نے انہیں یاد دلایا کہ دیسی کھانوں کا اصل مزہ صرف ہاتھ سے کھانے میں ہے کیونکہ سموسہ کبھی کانٹے سے نہیں، دل سے کھایا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی