ماریا کورینا نے مجھے فون کیا، لیکن میں نے یہ نہیں کہا کہ اپنا نوبیل انعام مجھے دے دو: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے انہیں فون کر کے کہا ہے کہ اس پرائز کے آپ مستحق تھے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جمعے کی شام وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جس شخصیت کو نوبیل انعام ملا ہے انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میں اسے آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ واقعی اس کے مستحق تھے۔‘انہوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ تو پھر یہ مجھے دے دو، حالانکہ میرا خیال ہے کہ شاید انہوں نے ایسا کہا ہو۔ وہ بہت خوش اخلاق ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ’میں ہر مرحلے پر ان کی مدد کرتا رہا ہوں۔ وینزویلا کو بہت زیادہ مدد کی ضرورت ہے، وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے۔ اور آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ انعام 2024 کے لیے دیا گیا ہو اور میں 2024 میں صدارتی انتخاب لڑ رہا تھا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کیونکہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔‘اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کرتے ہوئے امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا کو دینے پر ناروے کی نوبیل کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز سٹیون چیونگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ’نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست کو امن پر فوقیت دیتی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے، اور جانیں بچائیں گے۔ اُن کے دل میں انسانیت کا درد ہے، اور تاریخ میں کوئی دوسرا ایسا شخص نہیں آیا جو صرف اپنے عزم کی طاقت سے پہاڑ ہلا سکے۔‘#WATCH | US President Donald J Trump says, "The person who got the Nobel Prize called me today and said, 'I'm accepting this in honour of you because you really deserved it'... I didn't say, 'Give it to me', though. I think she might have... I've been helping her along the… pic.twitter.com/XY1HH1OG5x— ANI (@ANI) October 10, 2025رواں برس جنوری میں وائٹ ہاؤس میں دوسری مدت کے آغاز کے بعد سے، صدر ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی تنازعات ختم کروائے ہیں، اس لیے نوبیل انعام کے اصل حقدار وہی ہیں۔ حالانکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ حد سے زیادہ مبالغہ آمیز ہے۔امن انعام کے اعلان سے ایک دن پہلے بھی امریکی صدر نے کہا کہ اس ہفتے غزہ میں سیزفائر کے پہلے مرحلے کی ڈیل کروانا اُن کی آٹھویں کامیابی ہے جس میں انہوں نے ایک اور جنگ رکوا دی۔تاہم جمعرات کو صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’وہ جو بھی کریں، مجھے منظور ہے۔ لیکن ایک بات میں جانتا ہوں: میں نے یہ سب نوبیل کے لیے نہیں کیا، میں نے یہ اس لیے کیا کیونکہ میری وجہ سے بے شمار جانیں بچی ہیں۔‘خیال رہے کہ اوسلو میں نوبیل انعام کے ماہرین نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ ٹرمپ کی جیت کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ اُن کی ’امریکہ فرسٹ‘ پالیسی نوبیل انعام کی اُس روح کے خلاف جاتی ہے، جو الفریڈ نوبیل نے سنہ 1895 کی وصیت میں بیان کی تھی۔نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریا کورینا ماچاڈو کو آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ اور پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریا کورینا ماچاڈو کو آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ اور پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔نوبیل کمیٹی کے مطابق وینیزویلا میں جمہوریت کی تحریک کی رہنما کی حیثیت سے ماریا کورینا ماچاڈو حالیہ دور میں لاطینی امریکہ میں شہری جرأت (سِول کریج) کی سب سے غیر معمولی مثالوں میں سے ایک ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا نے صدر ٹرمپ کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا

بنگلہ دیش: استغاثہ کا سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انڈیا: بیوی کو اینستھیزیا سے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ڈاکٹر شوہر گرفتار

مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟

یوکرین کو امریکہ سے ٹوماہاک ملنے کا امکان: کیا یہ میزائل روس کے خلاف جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے؟

بھارت کے زخم تازہ! ٹرمپ نے پھر 7 طیارے گرانے کا ذکر چھیڑ دیا

مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی:صدر ٹرمپ

’صدی کی سب سے بڑی طلاق‘: حساب کتاب کی غلطی جس کے باعث کاروباری شخصیت سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے سے بچ گئے

سگے ماں باپ نے 27 سال بیٹی کو قید میں رکھا۔۔ پولیس نے کیسے سراغ لگایا؟ چکرا دینے والا واقعہ

لاکھوں پاؤنڈز کی واردات، لندن میں ایک سال میں 80 ہزار سے زائد فون چوری

طاقت اور فتح کا جشن: ’ٹرمپ کی تقریر سے تاثر ملا جیسے کام مکمل ہو چکا، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘

جب تک سموسہ کاٹے گا چٹنی ایکسپائر ہوجائے گی۔۔ چھری کانٹے سے سموسہ کیسے کھائیں؟ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

ایئر انڈیا کے 300 جہاز خریدنے کے لیے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات

صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک کے خلاف پوسٹ، چھ غیرملکیوں کے ویزے منسوخ

’خوشامد نہیں آرٹ‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی