سٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایچ بی او‘ پاکستان میں، ماہانہ سبسکرپشن قیمت کیا ہے؟


معروف سٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایچ بی او میکس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی سروسز پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دی گئی ہیں۔ ’وارنر برادرز ڈسکوری‘ کی یہ سٹریمنگ سروس پاکستان سمیت 15 نئے ممالک بنگلہ دیش، کمبوڈیا، مکاؤ، سری لنکا اور یوکرین میں بیک وقت شروع کی گئی ہے۔کمپنی کے اعلامیے کے مطابق اب پاکستانی صارفین صرف 4.99 امریکی ڈالر یعنی 14 سو روپے ماہانہ میں ’ایچ بی او میکس‘ کی سروسرز سبسکرائب کر سکیں گے۔اس سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ’ایچ بی او میکس اوریجنلز‘، ’ہیری پوٹر‘، ’ڈی سی یونیورس‘، ’وارنر برادرز‘ اور ’ڈسکوری‘ جیسے معروف برانڈز کا معیاری مواد ایک ہی جگہ دستیاب ہوگا۔’ایچ بی او میکس‘ میں ابتدائی طور پر پاکستان میں ’گیم آف تھرونز‘، ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘، ’دی لاسٹ آف آس‘، ’دی پینگوئن‘ اور ’دی پِٹ‘ جیسی تمام مقبول سیریز اور فلمیں دستیاب ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2026 کے آغاز سے مقبول مزاحیہ سیریز ’فرینڈز‘ اور ’دی بگ بینگ تھیوری‘ بھی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔صارفین ’ایچ بی او میکس‘ مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں جن میں ’ایل جی‘ اور ’سام سنگ‘ کے سمارٹ ٹی وی بھی شامل ہیں۔ صارفین سفر کے دوران بھی ان ممالک میں سروس استعمال کر سکیں گے جہاں ’ایچ بی او میکس‘ دستیاب ہے۔ہر صارف پانچ مختلف پروفائلز بنا سکتا ہے جنہیں ذاتی پسند کے مطابق ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ سروس میں ’کنٹینیو واچنگ‘ فیچر، ذاتی نوعیت کی تجاویز اور ’آف لائن ویو‘ کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی شامل ہے۔ بچوں کے لیے الگ پروفائلز اور والدین کے کنٹرول کے اختیارات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ایچ بی او میکس کے مختلف پیکجز کمپنی کی ویب سائٹ اور ایپ سٹورز جیسے ایپل سٹور اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

سٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایچ بی او‘ پاکستان میں، ماہانہ سبسکرپشن قیمت کیا ہے؟

وزن میں کمی اور خون بہنا۔۔ انجلین ملک کو سفر کے دوران کینسر کا کیسے پتا چلا؟ تکلیف دہ کہانی سنا دی

پہلی شادی کیسے ختم ہوئی تھی؟ ڈاکٹر نبیہا کا ہونے والا دلہا کون ہے ! تصویر کے ساتھ اہم معلومات بھی شیئر کردیں

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی