کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی


انڈیا سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع ریسٹورنٹ ’کیپس کیفے‘ پر تیسری بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو گاڑی کے اندر سے کیفے پر متعدد فائر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بشنوئی گینگ  نے کہا کہ ’ہم، کلدیپ سدھو اور گولڈی ڈھلوں، کیپس کیفے پر ہونے والی فائرن کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ہماری عام عوام سے کوئی دشمنی نہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’جن لوگوں سے ہمارا جھگڑا ہے، وہ ہم سے دور رہیں، جو غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں اور دوسروں کا پیسہ نہیں دیتے، وہ بھی تیار رہیں۔‘اس سے قبل رواں برس 10 جولائی اور سات اگست کو بھی کپل شرما کے اس کیفے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی۔اطلاعات کے مطابق حملے کی ایک وجہ کپل شرما کی بالی وڈ اداکار سلمان خان سے قربت بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب گزشتہ ماہ کینیڈا کی حکومت نے لارنس بشنوئی گینگ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔Once again incident of Firing Happened at KAP'S CAFE. This is the third time firing took place at the Kapil Sharma cafe in Canada. pic.twitter.com/KoOYYBFNof— Akashdeep Thind (@thind_akashdeep) October 16, 2025کینیڈین وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کینیڈا میں تشدد اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، خاص طور پر وہ کارروائیاں جو مخصوص کمیونیٹیز کو خوف اور عدمِ تحفظ میں مبتلا کرنے کے لیے کی جائیں۔ اسی بنا پر لارنس بشنوئی گینگ کو کینیڈین کریمنل کوڈ کے تحت دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔‘کپل شرما یا ان کی ٹیم کی جانب سے تازہ فائرنگ کے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

سٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایچ بی او‘ پاکستان میں، ماہانہ سبسکرپشن قیمت کیا ہے؟

وزن میں کمی اور خون بہنا۔۔ انجلین ملک کو سفر کے دوران کینسر کا کیسے پتا چلا؟ تکلیف دہ کہانی سنا دی

پہلی شادی کیسے ختم ہوئی تھی؟ ڈاکٹر نبیہا کا ہونے والا دلہا کون ہے ! تصویر کے ساتھ اہم معلومات بھی شیئر کردیں

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی