یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا


"شبانہ اعظمی میری پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہو گئیں، وہ واقعی رو پڑی تھیں۔ یہ لمحہ میں آج تک نہیں بھولی۔" یہ انکشاف ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے حال ہی میں پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ مدیحہ شاہ نے اپنے یادگار فنی سفر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ افضال احمد کا اسٹیج ڈراما ’جنم جنم کی میلی چادر‘ ان کے کیریئر کا سب سے منفرد تجربہ تھا، جس کی ریہرسل سات مہینے تک جاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا ایسا اسٹیج ڈراما تھا جس کے سیٹ مسلسل بدلتے رہتے تھے، کبھی بازار بنتا، کبھی کنواں، کبھی ٹرین، تو کبھی چاند جیسے خوابناک مناظر۔ اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے کا ایک وقفے والا منظر وہ تین سال تک پرفارم کرتی رہیں اور ہر بار وہ سین کرتے ہوئے خود بھی رو پڑتی تھیں۔ ان کے مطابق افضال احمد اکثر ان کی اداکاری دیکھ کر اتنے متاثر ہوتے کہ ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جاتے۔ مدیحہ شاہ نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ روزانہ تقریباً 500 لوگ اسٹیج ہال میں موجود ہوتے، اور بھارت سے بھی شائقین اسے دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے۔ انیل کپور کے والد اور شبانہ اعظمی نے یہ ڈراما دیکھا، جب کہ معروف شاعر گلزار نے بھی اسے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اداکارہ کے مطابق شبانہ اعظمی نے ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت میں بھی تھیٹر ہوتا ہے، مگر ایسا جذبہ اور حقیقت شاید ہی کہیں نظر آئے۔" شبانہ اعظمی نے نہ صرف مدیحہ شاہ کی اداکاری کو سراہا بلکہ ان کی کارکردگی سے اتنی متاثر ہوئیں کہ خود بھی رو پڑیں۔ ’جنم جنم کی میلی چادر‘ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل عرصہ چلنے والا اسٹیج ڈراما سمجھا جاتا ہے، جو 90 کی دہائی میں اپنے عروج پر تھا اور آج بھی تھیٹر کی دنیا میں ایک تاریخی حوالہ مانا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

سٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایچ بی او‘ پاکستان میں، ماہانہ سبسکرپشن قیمت کیا ہے؟

وزن میں کمی اور خون بہنا۔۔ انجلین ملک کو سفر کے دوران کینسر کا کیسے پتا چلا؟ تکلیف دہ کہانی سنا دی

پہلی شادی کیسے ختم ہوئی تھی؟ ڈاکٹر نبیہا کا ہونے والا دلہا کون ہے ! تصویر کے ساتھ اہم معلومات بھی شیئر کردیں

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی