سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے


سال 2025 بالی وڈ کے لیے نہایت پُرجوش اور فلمی دنیا میں ہلچل مچانے والا ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ آنے والے مہینوں میں کئی بڑی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔شوبز پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ نے آئندہ ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست جاری کی ہے جن کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔’دے دے پیار دے ٹو‘’دے دے پیار دے ٹو‘ سنہ 2019 ریلیز ہونے والی سُپرہٹ فلم ’دے دے پیار دے‘ کا سیکوئل ہے جسے انشل شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، آر مادھون اور رکل پریت سنگھ شامل ہیں۔’ٹی سیریز فلمز‘ اور ’لو فلمز‘ کے جھنڈے تلے پروڈیوس کی گئی اس فلم کی شوٹنگ انڈیا اور لندن میں کی گئی ہے جبکہ یہ رواں برس 14 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔’تھمّا‘’تھمّا‘ ایک ہارر کامیڈی رومانوی فلم ہے جس کی ہدایت کاری آدتیہ سرپوتدار نے کی ہے۔فلم میں آیوشمان کھُرّانہ کے ساتھ رشمیکا مندانہ، نوازالدین صدیقی اور پاریش راول اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم میڈاک ہارر کامیڈی یونیورس کی پانچویں قسط ہے اور اسے رواں ماہ کی 21 تاریخ کو دیوالی کے موقعے پر ریلیز کیا جائے گا۔’دھو رندھر‘’دھرندھر‘ ایک ہائی ایکشن جاسوس تھرلر فلم ہے جسے آدتیہ دھر نے لکھا ہے اور اس کی ڈائریکشن بھی کی ہے۔فلم میں رنویر سنگھ، سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، اکشے کھنہ، سارا ارجن اور راکیش بیدی شامل ہیں۔ یہ فلم رواں برس دسمبر کی پانچ تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔’تیرے عشق میں‘’تیرے عشق میں‘ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس میں کریتی سینن اور دھنوش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کا نام سنہ 2023 میں کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک سپرنیچرل فینٹسی شو تیرے عشق میں گھائل سے ملتا جلتا ہے مگر یہ فلم مکمل طور پر الگ کہانی اور فارمیٹ رکھتی ہے۔شائقین کریتی سینن اور دھنوش کی جوڑی کو پہلی بار بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔’ایک دیوانے کی دیوانیت‘’ایک دیوانے کی دیوانیت‘ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری ملپ زاویری نے کی ہے۔فلم میں ہرش وردھن رانے اور سونم باجوہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ دیسی موویز فیکٹری کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی یہ فلم رواں ماہ کی 21 تاریخ کو دیوالی کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں وائرل.. حقیقت کیا ہے؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

عشق مرشد کا گانا کس نے لکھا تھا؟ جویریہ سعود کے دعوے کے بعد احمد جہانزیب بھی میدان میں آگئے ! کرارا جواب دے ڈالا

شوہر کو صرف گردہ دینا رہ گیا تھا لیکن۔۔ زینب قیوم کی شادی صرف 10 ماہ میں کیوں ٹوٹ گئی تھی؟ پہلی بار نجی زندگی کے راز کھول دیے

دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا۔۔ دلہا کون ہے؟

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی