عشق مرشد کا گانا کس نے لکھا تھا؟ جویریہ سعود کے دعوے کے بعد احمد جہانزیب بھی میدان میں آگئے ! کرارا جواب دے ڈالا


"اس گانے کے پیچھے کوئی شاعر نہیں تھا، میں نے یہ خود ایک ہی رات میں لکھا۔ اس پر کچھ تنازع ضرور ہوا ہے مگر میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ یہ گانا میرا لکھا ہوا ہے۔ یہ ایک طویل موضوع ہے جس پر کبھی تفصیل سے بات کروں گا۔ میرے اردگرد کئی لوگ ہیں جو مجھے مشورے دیتے ہیں، لیکن کسی اور کا اس گانے کا کریڈٹ لینا واقعی عجیب ہے۔ یہ گانا میں نے ہی لکھا تھا، اور یہ راتوں رات مقبول ہوگیا۔" یہ ہیں احمد جہانزیب کے الفاظ، وہی آواز جس نے ’خدا اور محبت‘ کے درد بھری نغمگی سے دل جیتے، اور ’عشق مرشد‘ کے جادو سے کروڑوں دلوں پر راج کر لیا۔ لیکن اب جب اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا کہ مشہور ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" کا او ایس ٹی انہوں نے لکھا تھا، تو مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ اسی تنازع پر احمد جہانزیب نے نادیہ خان کے شو میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خاموشی توڑی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں بتایا کہ "عشق مرشد" کا مشہور گیت مکمل طور پر ان کا اپنا تخلیق کردہ ہے، جو انہوں نے ایک ہی رات میں لکھا اور کمپوز کیا۔ یہ وہی نغمہ ہے جس نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کیا، اور احمد جہانزیب کو ہیوسٹن میں ہونے والے 10ویں ہم ایوارڈز میں "بہترین او ایس ٹی" کا اعزاز بھی دلوایا۔ اب سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان زبردست بحث جاری ہےکچھ جویریہ کے حق میں بول رہے ہیں، تو کچھ احمد جہانزیب کے فن کی گواہی دے رہے ہیں۔ مگر ایک بات پر سب کا اتفاق ہے: "عشق مرشد" کا یہ نغمہ نہ صرف دلوں کو چھو گیا، بلکہ پاکستانی موسیقی میں ایک ناقابلِ فراموش باب لکھ گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں وائرل.. حقیقت کیا ہے؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

عشق مرشد کا گانا کس نے لکھا تھا؟ جویریہ سعود کے دعوے کے بعد احمد جہانزیب بھی میدان میں آگئے ! کرارا جواب دے ڈالا

شوہر کو صرف گردہ دینا رہ گیا تھا لیکن۔۔ زینب قیوم کی شادی صرف 10 ماہ میں کیوں ٹوٹ گئی تھی؟ پہلی بار نجی زندگی کے راز کھول دیے

دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا۔۔ دلہا کون ہے؟

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی