
عشرت فاطمہ کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی مقبول ترین نیوز کاسٹرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 1980، 1990 اور 2000 کی دہائی میں پی ٹی وی کے رات 9 بجے اردو خبرنامے میں خبریں پیش کیں۔ بعد ازاں 2007 میں انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام "کھیل اور کھلاڑی" کی میزبانی سے کیا، جب کہ پی ٹی وی پر ابتدا میں انہیں موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ان کی فصیح اردو، خوبصورت اندازِ بیان اور منفرد لہجے کے باعث انہیں خبرنامہ پڑھنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
وہ اپنے مخصوص ناک کے کوکے، واضح تلفظ اور دلکش اندازِ گفتگو کے باعث ناظرین میں بے حد مقبول تھیں۔
زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85— Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025
ہفتے کی صبح عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں البتہ مختلف زرائع کے مطابق معروف اداکار اور اینکر پرسن توثیق حیدر نے اس خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے عشرت فاطمہ سے ویڈیو کال میں گفتگو کی. عشرت فاطمہ نے بتایا کہ آج انھیں کپڑے دھونے ہیں اور وہ بالکل صحیح سلامت ہیں.