رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟


لاہور کی کم عمر ماڈل رومیسہ سعید کے انتقال کی خبر نے سوشل میڈیا پر غم کی لہر دوڑا دی۔ رومیسہ سعید لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل تھیں، جو کم عمری میں ہی اپنی خوبصورتی، اعتماد اور فیشن فوٹو شُوٹس کی وجہ سے مشہور ہوگئی تھیں۔ انہوں نے مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی اور خاص طور پر دلہن کے فوٹو شُوٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد انسٹاگرام پر ان کے فیشن کیمپینز کو فالو کرتی تھی۔ چند روز قبل رومیسہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ لاہور میں ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، ان کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی تھی۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد کئی دنوں تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہیں، تاہم جمعرات کے روز وہ زخموں کی تاب نہ لا سکیں اور انتقال کر گئیں۔ رومیسہ سعید کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ مداح، ساتھی ماڈلز اور دوست سب ہی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہر کوئی ان کی اچانک موت پر دکھ اور حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔ رومیسہ کے چاہنے والوں نے لکھا کہ موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے، مگر کسی نوجوان کی اچانک موت دل کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ بہت سے لوگوں نے ان کے لیے دعا کی اور کہا کہ ایسے واقعات دوسروں کے لیے سبق بننے چاہییں تاکہ زندگی کی قدر کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

سٹریمنگ پلیٹ فارم ’ایچ بی او‘ پاکستان میں، ماہانہ سبسکرپشن قیمت کیا ہے؟

وزن میں کمی اور خون بہنا۔۔ انجلین ملک کو سفر کے دوران کینسر کا کیسے پتا چلا؟ تکلیف دہ کہانی سنا دی

پہلی شادی کیسے ختم ہوئی تھی؟ ڈاکٹر نبیہا کا ہونے والا دلہا کون ہے ! تصویر کے ساتھ اہم معلومات بھی شیئر کردیں

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی