عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟


فلم ’جگرا‘ میں شاندار اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ 2025 جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پہلے ہی خود کو انڈسٹری کی باصلاحیت ترین اداکاراؤں میں منوا چکی ہیں۔وہ اپنی کم عمری میں نہ صرف کامیاب کمرشل فلموں کا حصہ رہیں بلکہ سنجیدہ اور چیلنجنگ کرداروں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ پر موجود درجہ بندی کے مطابق عالیہ بھٹ کی پانچ ایسی فلمیں سامنے آئی ہیں جنہیں ناظرین کی طرف سے سب سے زیادہ سراہا گیا ہے۔آئیے ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔’گلی بوائے‘زویا اختر کی ہدایت کاری میں سنہ 2019 میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا۔فلم کی کہانی دھاراوی کے ایک نوجوان ریپر مراد کے گرد گھومتی ہے جو غربت اور سماجی رکاوٹوں کے باوجود اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد کرتا ہے۔عالیہ نے اس فلم میں ایک بے باک مگر محبت کرنے والی لڑکی ’صفینا‘ کا کردار بخوبی ادا کیا۔ ’آئی ایم ڈی بی‘ پر اس فلم کی ریٹنگ 7.9 ہے۔’آر آر آر‘ایس ایس راج مولی کی اس میگا بجٹ فلم میں عالیہ بھٹ کی موجودگی مختصر مگر اہم ہے۔فلم سنہ 1920 کی دہائی میں دو انقلابیوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو برطانوی راج کے خلاف بغاوت کرتے ہیں۔عالیہ نے اس فلم میں رام چرن کی محبوبہ ’سیتا‘ کا کردار نبھایا ہے۔ ’آئی ایم ڈی بی‘ پر اس فلم کی ریٹنگ 7.8 ہے۔’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘سنہ 2022 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم عالیہ بھٹ کی اب تک کی کیریئر بیسٹ پرفارمنس میں سے ایک مانی جاتی ہے۔فلم ایک کم عمر لڑکی ’گنگا‘ کی کہانی ہے جو حالات کے ہاتھوں کماٹھی پورہ کے قحبہ خانے میں بیچ دی جاتی ہے مگر بعد میں گنگوبائی بن کر نہ صرف اپنی تقدیر بدلتی ہے بلکہ سیکس ورکرز کے حقوق کی جنگ بھی لڑتی ہے۔’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی ’آئی ایم ڈی بی‘ پر ریٹنگ 7.8 ہے۔’اُڑتا پنجاب‘اداکاری کے میدان میں عالیہ بھٹ کے ہنر کا ایک اور واضح ثبوت ’اُڑتا پنجاب‘ ہے۔اس فلم کی کہانی پنجاب میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر مبنی ہے۔فلم میں عالیہ نے ایک ایسی مہاجر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو حالات کے ہاتھوں بری طرح پس کر نشے اور تشدد کا شکار بنتی ہے۔فلم میں شاہد کپور، دلجیت دوسانجھ اور کرینہ کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔’آئی ایم ڈی بی‘ پر اس فلم کی ریٹنگ 7.7 ہے۔’کپور اینڈ سنز‘خاندانی رشتوں کے مسائل پر مبنی یہ فلم ایک نارمل مگر الجھے ہوئے گھرانے کی کہانی بیان کرتی ہے۔عالیہ بھٹ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور فواد خان کے ساتھ نظر آئیں اور فلم میں ان کا کردار کہانی کو خوبصورتی سے آگے بڑھاتا ہے۔’آئی ایم ڈی بی‘ پر اس فلم کی ریٹنگ بھی 7.7 ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومیسہ سعید کا سڑک پر ایکسیڈنٹ کےبعد انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا تھا؟

عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں وائرل.. حقیقت کیا ہے؟

عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟

سنہ 2025 کی وہ بالی وُڈ فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

عشق مرشد کا گانا کس نے لکھا تھا؟ جویریہ سعود کے دعوے کے بعد احمد جہانزیب بھی میدان میں آگئے ! کرارا جواب دے ڈالا

شوہر کو صرف گردہ دینا رہ گیا تھا لیکن۔۔ زینب قیوم کی شادی صرف 10 ماہ میں کیوں ٹوٹ گئی تھی؟ پہلی بار نجی زندگی کے راز کھول دیے

دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا۔۔ دلہا کون ہے؟

نیٹ فلکس پر دستیاب پانچ ہارر فلمیں، جن کو دیکھنا آسان نہیں

ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

کپل شرما کے کیفے پر تیسرا حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار حملہ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

یہ جذبہ نہیں دیکھا تھا۔۔ شبانہ اعظمی کس بات پر رو پڑی تھیں؟ مدیحہ شاہ نے قصہ سنا دیا

برکت علی نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ہنستے چہرے کے ساتھ زندگی کا دکھ بتا دیا، ویڈیو کلپ

بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی: سنجیو سے ادھوری محبت، دھرمیندر سے امر داستانِ عشق

شہرت تو بہت تھی لیکن زندگی کے آخری دن تنہائی میں گزرے۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کا بچپن ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی