ان کی غلطی تھی, سبق حاصل کریں گی۔۔ آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے بدتمیزی کا واقعہ ! بھارتی وزیر نے انھیں ہی الزام کیوں دیا؟


"کبھی کبھار کھلاڑی اپنی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگا پاتے۔ وہ بہت مشہور ہوتے ہیں، اس لیے انہیں احتیاط برتنی چاہیے۔ یہ واقعہ سب کے لیے ایک سبق ہے۔ اگرچہ سیکیورٹی میں کمی رہی، لیکن کھلاڑیوں کو بھی چاہیے تھا کہ وہ باہر جانے سے پہلے مقامی حکام کو اطلاع دیتے۔ انہوں نے کسی کو نہیں بتایا، مگر اب وہ اس واقعے سے سیکھیں گی اور آئندہ محتاط رہیں گی۔" یہ بیان بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ کا ہے، جنہوں نے انڈور میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ پیش آئے نازیبا واقعے پر غیر متوقع ردِعمل دیتے ہوئے متاثرہ کھلاڑیوں ہی کو قصوروار ٹھہرا دیا۔ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب آسٹریلوی ٹیم کی دو کھلاڑی ہوٹل سے ایک کیفے جانے کے لیے نکلی تھیں۔ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی عمر 30 سال بتائی جا رہی ہے اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Mahua Moitra Fans (@mahuamoitrafans) کیلاش وجے ورگیہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کو قصوروار ٹھہرانے کی بجائے خواتین کی سیکیورٹی پر توجہ دی جانی چاہیے۔ بہت سے صارفین نے وزیر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ پولیس کو رپورٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے اس افسوسناک واقعے کو "انفرادی اور قابلِ مذمت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پالیسیوں کو مزید سخت کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ انڈور پولیس کے مطابق متاثرہ کھلاڑیوں کو بحفاظت ہوٹل واپس پہنچا دیا گیا، تاہم یہ واقعہ بھارتی کھیلوں کے ماحول میں خواتین کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پی ایس ایل فرنچائزز میں بے چینی، فیسوں میں اضافے کا امکان

پاکستانی ویمن اسکواش میں تنازع: کوارٹر فائنل میچ میں ثنا بہادر اور سعدیہ میں تلخ کلامی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!

پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی

میری گاڑیاں اور پیسہ دیکھ کر جلتے تھے۔۔ وقار یونس پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ! عمر اکمل بات کرتے ہوئے پھٹ پڑے، دیکھیں

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم جونئیر ورلڈ کپ ہاکی میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی