حق مہر تنازع کیس: بیوی کو اس کے طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، عدالت


لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نکاح نامے پر دستخط کے بعد بیوی کو اس کے طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سلطان تنویر نے حق مہر میں دی گئی زمین کے تنازع سے متعلق خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس میں زمین کے بدلے 16 لاکھ روپے دینے کا حکم دیا گیا تھا، اور کیس دوبارہ سماعت کے لیے واپس بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق فریقین کا نکاح 2015 میں ہوا تھا اور حق مہر دو ایکڑ زمین مقرر کی گئی تھی تاہم شوہر نے زمین کے بدلے 2015 کی قیمت کے مطابق 16 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر زمین کے بدلے رقم ادا کی جائے تو اس کا تعین موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہونا چاہیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ نکاح نامہ ایک سول معاہدہ ہے اور اس کی تشریح فریقین کی اصل نیت کے مطابق کی جانی چاہیے۔ مزید کہا گیا کہ شوہر کسی ابہام کا فائدہ اٹھا کر بیوی کے حقوق سلب نہیں کر سکتا اور ٹرائل کورٹ نے حق مہر کی شق کی درست تشریح نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان

مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومت کا مؤقف درست قرار

کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک اضافہ، نوجوان بھی متاثر ہونے لگے

سرکاری حج اسکیم 2026: پاکستانیوں کے فریضۂ حج پر 139 ارب روپے سے زائد اخراجات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی