گلگت بلتستان الیکشن: انتخابی مہم آج رات ختم، سیاسی جماعتوں کے پاور شوز کی تیاریاں مکمل


گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور الیکشن قوانین کے مطابق مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ انتخابی مہم کے آخری روز مختلف سیاسی جماعتوں نے بڑے جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ جی بی اے-1 میں آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد کرے گی، جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری خطاب کریں گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ جی بی اے-10 اسکردو سب ڈویژن روندو میں انتخابی جلسہ منعقد کرے گی۔ جلسے سے پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق اور امیر مقام کے خطاب متوقع ہیں۔ ادھر استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی، جبکہ وہ انتخابی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابی مہم کے اختتامی مرحلے میں منعقد ہونے والے یہ جلسے اور ریلیاں ووٹرز کو متحرک کرنے اور انتخابی ماحول کو مزید گرم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان

مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومت کا مؤقف درست قرار

کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک اضافہ، نوجوان بھی متاثر ہونے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی