اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں دھماکے


ایران کے مختلف شہروں تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے وابستہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جنوب مغربی شہر ماہشہر میں واقع پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے متعدد اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت ماہشہر کے خصوصی پیٹرو کیمیکل اکنامک زون کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیل کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور امید ہے کہ اسرائیل مزید کشیدگی سے اجتناب کرے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کو ایران پر حملے کے ارادے سے آگاہ کیا تھا جس پر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو امریکا اس کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیتن یاہو کو ہر صورت ایران ڈیل قبول کرنا ہو گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، 15 افراد ہلاک

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں دھماکے

جنگ بندی کے بعد تہران کا اسرائیل پر پہلا حملہ اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی