فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، 15 افراد ہلاک


فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور مختلف علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد فلپائن کے ساحلی علاقوں سمیت ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق فلپائن کے بعض ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک بلند لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے کچھ حصوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں۔ حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹس جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیتن یاہو کو ہر صورت ایران ڈیل قبول کرنا ہو گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، 15 افراد ہلاک

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں دھماکے

جنگ بندی کے بعد تہران کا اسرائیل پر پہلا حملہ اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی