امی میری شادی نہ دیکھ سکیں"، سلمان سعید نے زندگی کا سب سے بڑا دکھ بیان کردیا


"میں نے جوانی میں غصے میں اپنی والدہ سے کہا تھا کہ میں شادی تب کروں گا جب آپ دنیا میں نہیں ہوں گی۔ آج اس ایک جملے کا پچھتاوا زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا، کیونکہ وہ واقعی میری شادی دیکھنے کے لیے موجود نہیں تھیں۔ ان کی وفات نے مجھے اندر سے توڑ دیا تھا، ایک سال تک میں سکون سے سو بھی نہیں سکا۔" پاکستانی اداکار سلمان سعید نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے پہلی بار اپنی زندگی کے ایک نہایت جذباتی باب سے پردہ اٹھایا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ ان کا تعلق بے حد مضبوط تھا، لیکن ایک لمحے کی ناراضی میں کہے گئے الفاظ آج بھی انہیں تکلیف دیتے ہیں۔ سلمان سعید نے بتایا کہ جب وہ کم عمر تھے تو ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ایک مخصوص لڑکی سے شادی کریں، مگر انہوں نے یہ رشتہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسی دوران غصے میں انہوں نے ایسا جملہ کہہ دیا، جسے وہ آج تک نہیں بھلا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قسمت نے ایسا موڑ لیا کہ والدہ ان کی حقیقی شادی دیکھنے کے لیے اس دنیا میں موجود ہی نہ رہیں۔ اداکار نے اپنی والدہ کی آخری بیماری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے والدہ کو فالج کا دورہ پڑتے دیکھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دوبارہ صحت یاب نہ ہوسکیں اور نسبتاً کم عمری میں انتقال کرگئیں۔ سلمان سعید کے مطابق والدہ کی جدائی نے ان پر گہرا نفسیاتی اثر ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک سال تک انہیں نیند نہیں آتی تھی، اور اگر کبھی آنکھ لگ بھی جاتی تو گھبراہٹ کے ساتھ اچانک جاگ جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کی کمی کو قبول کرنا ان کی زندگی کے سب سے مشکل تجربات میں سے ایک تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی