سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری


کوکنگ ٹی وی کی معروف سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال مئی 2026 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ابیل جاوید پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان ہیں، جنہوں نے لیجنڈری شیف زبیدہ طارق کے ساتھ مقبول کوکنگ شو "ہانڈی" کی میزبانی کی۔ یہ شو پاکستانی ٹیلی ویژن کے طویل ترین جاری رہنے والے کوکنگ شوز میں شمار ہوتا ہے۔ ابیل جاوید نے 2015 میں شادی کے بعد ٹی وی میزبانی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ وہ دو بیٹیوں کی والدہ ہیں اور اس وقت اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ ابیل جاوید کے شوہر کے انتقال کی خبر سب سے پہلے ان کی نند نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "میرے بھائی اور ابیل جاوید کے شوہر دو ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔ براہِ کرم ابیل بھابھی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی دے۔" بعد ازاں ایک صارف کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابیل جاوید کے شوہر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ابیل جاوید نے بھی اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس میں اپنے شوہر کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ سوشل میڈیا پر مداح ابیل جاوید کے لیے تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعائیں کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی