"میں صرف 7 سال کی تھی..." زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان


"میرے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب میری عمر صرف چار سال تھی۔ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر تھا، لیکن آج بھی مجھے ان کی محبت یاد ہے۔ وہ شدید تکلیف میں ہونے کے باوجود مجھے ہمیشہ اپنی گود میں رکھتے تھے اور بے حد لاڈ کرتے تھے۔ والد کی کمی زندگی کے خاص مواقع پر شدت سے محسوس ہوتی ہے، لیکن میری والدہ نے ہمیشہ ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔ جب میری والدہ نے دوسری شادی کی تو میری عمر تقریباً سات سال تھی۔ میں نے ہمیشہ ان کی اس فیصلے میں حمایت کی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ خوش رہیں۔ اس شادی سے ہونے والے میرے بہن بھائیوں کو قبول کرنے میں بھی مجھے کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی، بلکہ میں اپنے سب سے چھوٹے بہن بھائیوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی ہوں۔" پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زوہا توقیر نے پہلی بار اپنے والد کی وفات، والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی اور اپنی خاندانی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ 'آپا شمیم' اور 'ضبط' جیسے ڈراموں سے پہچان بنانے والی زوہا توقیر نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کم عمری میں والد کو کھونے کا دکھ آج بھی ان کے دل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں، لیکن والد کی محبت اور شفقت کی یادیں آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے اپنی والدہ، معروف اینکر اور اداکارہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی والدہ کے فیصلے کی حمایت کی کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی والدہ اپنی زندگی میں خوش رہیں۔ زوہا نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شادی سے پیدا ہونے والے بہن بھائیوں کو انہوں نے دل سے قبول کیا اور آج بھی ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ جہانزیب نے اپنی دوسری شادی بعد ازاں ختم کر دی تھی اور انہوں نے سابق شوہر پر تشدد اور بے وفائی جیسے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔ زوہا توقیر کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین ان کی پختہ سوچ، والدہ سے محبت اور خاندانی رشتوں کے بارے میں مثبت رویے کو سراہ رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی