جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں


مجھے پاکستان آئے ایک مہینہ ہوا ہے اور اس دوران میرے 6 ای چالان ہو چکے ہیں۔ ایک چالان فون پر بات کرنے کی وجہ سے ہوا، وہ میری غلطی تھی، لیکن اس کے بعد ایسے جرمانے بھی ملے جو میں نے کیے ہی نہیں۔ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان بھی آیا، حالانکہ میں ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر ہی گاڑی چلاتی ہوں۔ اب سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے، اور گھر میں ابو کی ڈانٹ الگ سننی پڑ رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) پاکستانی اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے کراچی میں ای چالان کے نظام سے متعلق اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہیں متعدد جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سے کچھ ان کے مطابق غلط بنیادوں پر جاری کیے گئے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صنم جنگ نے کہا کہ وہ فون پر بات کرنے والے پہلے چالان کو اپنی غلطی مانتی ہیں، تاہم بعد میں انہیں سیٹ بیلٹ نہ پہننے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر بھی جرمانے موصول ہوئے، حالانکہ ان کے مطابق وہ ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باعث سیٹ بیلٹ باندھنا ان کی مستقل عادت بن چکی ہے اور وہ گاڑی اسٹارٹ کرنے سے پہلے بھی اسے لازماً باندھتی ہیں، اسی لیے ایسے چالان ان کے لیے حیران کن ہیں۔ صنم جنگ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ای چالان کے نظام میں اگر کہیں غلطی موجود ہے تو اسے دور کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ جرمانوں اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی