والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں


"میرے والد نے ایک فلم بنائی تھی جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے والدین کی جمع پونجی لگا دی، لیکن فلم ناکام ہوگئی۔ اس کے بعد ان کے اور میرے دادا دادی کے تعلقات بہت خراب ہوگئے۔ میرے والد کو اپنی والدہ کی قبر کا بھی علم نہیں تھا۔ تقریباً 30 سال بعد میں نے خواب میں اپنی دادی کو دیکھا اور یہ بات والد صاحب کو بتائی۔ پھر وہ ان کی قبر تلاش کرنے نکلے اور ایک قبر پر کھڑے ہو کر بہت روئے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ غلط قبر تھی۔ میرے والد بےحد بااصول اور ایماندار انسان تھے، مگر ایک بیٹے کے طور پر وہ اپنی والدہ کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے۔" پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے والد، معروف صحافی احمد بشیر، کی زندگی کا ایسا پہلو بیان کیا جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ ان کے انکشاف نے جہاں کئی لوگوں کو جذباتی کیا، وہیں متعدد صارفین نے ذاتی خاندانی معاملات عوام کے سامنے بیان کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ بشریٰ انصاری نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے والد اپنی اصول پسندی اور دیانت داری کے باعث ہمیشہ منفرد رہے، تاہم زندگی کے کچھ فیصلوں نے انہیں اپنے ہی خاندان سے دور کر دیا۔ انہوں نے ایک ناکام فلم کے بعد پیدا ہونے والے خاندانی اختلافات اور اپنی دادی کی قبر سے متعلق پیش آنے والا واقعہ بھی تفصیل سے بیان کیا، جسے سن کر پروگرام کے شرکا بھی خاموش ہوگئے۔ ادھر سوشل میڈیا پر اس گفتگو کے بعد مختلف آراء سامنے آئیں۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ والدین کی ذاتی زندگی اور خاندانی معاملات کو عوامی سطح پر بیان نہیں کرنا چاہیے۔ کچھ افراد نے رائے دی کہ ممکن ہے اس وقت خاندان کے دوسرے افراد کا رویہ بھی درست نہ رہا ہو، جبکہ کئی لوگوں نے اسے غیر ضروری ذاتی انکشاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ایسے نجی واقعات عوام کے سامنے لانے سے گریز کرنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی