'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا


"رابعہ مسلسل بھاگ رہی تھی اور بڑے سکون سے کہہ رہی تھی، 'کوئی ہے؟' اگر واقعی کوئی آپ کا پیچھا کر رہا ہو اور آپ کی جان خطرے میں ہو تو کیا آپ اتنی آہستہ آواز میں مدد مانگیں گے؟ ایسی صورتحال میں انسان پوری طاقت سے 'بچاؤ، بچاؤ' پکارتا ہے۔ اداکاری، جسمانی حرکات اور آواز کا آپس میں کوئی میل نہیں تھا۔ حیرت کی بات یہ بھی تھی کہ دانیال نے اتنی دھیمی آواز بھی سن لی۔ آواز سن کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی دریا کنارے بیٹھا پانی سے کھیلتے ہوئے آہستہ آہستہ کہہ رہا ہو، 'کوئی ہے؟' مجھے تو یہ منظر بالکل غیر حقیقی لگا۔" مقبول ڈرامہ سیریل "زنجیریں" نے ابتدا میں زیادہ توجہ حاصل نہیں کی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنا شروع ہوگئی۔ خاص طور پر پروگرام "کیا ڈرامہ ہے" کے میزبان اور تجزیہ کار اس پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں، لیکن حالیہ قسط میں نادیہ خان نے سجل علی کی ایک پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے ایک منظر میں، جہاں سجل علی کا کردار جان بچانے کے لیے بھاگ رہا تھا، وہاں ان کی آواز اور جذبات صورتحال کے مطابق محسوس نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق اگر کوئی واقعی خطرے میں ہو تو اس کا ردعمل کہیں زیادہ بے ساختہ اور بلند آواز میں مدد مانگنے والا ہونا چاہیے، جبکہ اس منظر میں اداکاری اور مکالمے کی ادائیگی ایک دوسرے سے ہم آہنگ نظر نہیں آئے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں سجل علی کے مکالمے کی نقل بھی اتاری، جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے نادیہ خان کی تنقید سے اتفاق کیا، جبکہ کئی مداحوں نے سجل علی کی اداکاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ایک منظر کی بنیاد پر ان کی مجموعی کارکردگی کا اندازہ لگانا مناسب نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی