کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا


نہیں میں اپنی والدہ کے گھریلو اخراجات نہیں اٹھاتی۔ میرا ماننا ہے کہ خاندان کے مالی معاملات سنبھالنا مرد کی ذمہ داری ہوتی ہے، خواتین کی نہیں۔ پاکستانی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کا اپنی والدہ کی مالی معاونت سے متعلق دیا گیا جواب سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی والدہ کے مالی اخراجات میں مدد کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک گھر کے اخراجات پورے کرنا مرد کی ذمہ داری ہے خواتین کی نہیں۔ کومل عزیز خان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔ متعدد صارفین نے اس بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اداکارہ کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کا کوئی بھائی بھی نہیں اس لیے ان کا یہ مؤقف کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ والدین کی خدمت اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا صرف مردوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ بیٹے اور بیٹی دونوں پر یکساں فرض ہے۔ بعض افراد نے یہ بھی لکھا کہ والدہ کی مدد صرف مالی اخراجات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ ہر طرح کا ساتھ اور تعاون بھی اس کا حصہ ہے۔ چند صارفین نے اداکارہ کے بیان کو غیر حساس قرار دیا جبکہ کچھ نے رائے دی کہ موجودہ دور میں خواتین بھی اپنے والدین کی کفالت اور ذمہ داری نبھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لیے ایسے معاملات کو صرف مرد یا عورت کی ذمہ داری قرار دینا مناسب نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی