شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا


"میری فٹنس کا راز بہت سادہ ہے۔ اگر انسان کے دل میں سکون ہو اور وہ دوسروں کے لیے صاف نیت رکھتا ہو تو اس کا اثر اس کی شخصیت پر ضرور نظر آتا ہے۔ جو لوگ دوسروں کا حق مارتے ہیں، ناجائز دولت کماتے ہیں یا ظلم کرتے ہیں، وقت کے ساتھ وہ سب ان کے چہرے پر جھلکنے لگتا ہے۔ اگر آپ عاجزی اختیار کریں، اچھا کردار اپنائیں اور دیانت داری سے زندگی گزاریں تو یہی چیز آپ کے چہرے اور صحت دونوں میں نمایاں ہو جاتی ہے۔" پاکستان کے معروف اداکار شہزاد نواز نے اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین فٹنس سے بھی مداحوں کو ہمیشہ متاثر کیا ہے۔ پچاس برس کی عمر عبور کرنے کے باوجود ان کی شخصیت اور جسمانی چستی اکثر ڈراموں کے نوجوان اداکاروں پر بھی بھاری دکھائی دیتی ہے، جس کی وجہ جاننے کے لیے مداح ہمیشہ بےتاب رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ واصع چوہدری کے شو "گپ شب" میں شریک ہوئے جہاں حاضرین میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید فٹ، پرکشش اور ہینڈسم کیسے نظر آتے ہیں اور کیا اس کے پیچھے کوئی خاص ڈائٹ پلان ہے؟ اس سوال کے جواب میں شہزاد نواز نے کسی ورزش یا غذا کا نسخہ بتانے کے بجائے زندگی کا ایسا فلسفہ بیان کیا جس نے حاضرین کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل خوبصورتی اور تندرستی صرف جسمانی محنت سے نہیں بلکہ صاف نیت، ایمانداری، عاجزی اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے سے بھی جنم لیتی ہے۔ ان کے مطابق انسان کا باطن ہی اس کے چہرے کی اصل پہچان بن جاتا ہے، اسی لیے وہ سمجھتے ہیں کہ اچھی سوچ اور اچھے اعمال ہی دیرپا فٹنس اور شخصیت کا سب سے بڑا راز ہیں۔ شہزاد نواز کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں متعدد صارفین ان کے خیالات کو نہ صرف سراہ رہے ہیں بلکہ اسے نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت اور سبق آموز پیغام بھی قرار دے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

'میں صرف 7 سال کی تھی...' زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

بالی ووڈ پر خوف کے سائے: انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا لرزہ خیز اعلان!

والد سے متعلق بیان پر بشریٰ انصاری تنقید کا شکار بن گئیں

شہزاد نواز نے فٹنس کا راز کھول دیا

عریشہ رضی خان کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا

کومل عزیز خان کا والدہ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

ہم سے ایک بڑی غلطی ہوگئی، بیٹی کی شادی سے متعلق بشریٰ انصاری کا اعتراف

'زنجیریں' میں سجل علی کی اداکاری پر نادیہ خان کی تنقید، ڈائیلاگ ڈیلیوری پر سوال اٹھا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی