ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ


"میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، وہ اب واپس ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ صلح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ قانونی کارروائی اپنا وقت لے گی لیکن میں طلاق کے فیصلے پر قائم ہوں۔ اپنے بیٹے کی تمام مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کروں گا، مگر میرے نام پر جھوٹی مفاہمت کی کہانیاں پھیلانا بند کی جائیں۔" پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ایسا بیان دے دیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور رجب بٹ اور ایمان دوبارہ ایک ہو گئے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by LOLLYWOOD NEWZ🙅🏼‍♀️ (@iqroskii) عون شیخ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے پر یہ فیصلہ کیا تاکہ ان کی بہن اور بھانجے کی زندگی بہتر ہو سکے۔ ان کے مطابق دونوں خاندانوں کے تعلقات بھی دوبارہ بحال ہو چکے ہیں۔ تاہم رجب بٹ نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ایمان فاطمہ کی صلح نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلاق کا قانونی عمل جاری رہے گا اور وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے بیٹے کی کفالت اور دیگر مالی ذمہ داریاں نبھانا ان کا فرض ہے، جس سے وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ رجب بٹ کے اس دوٹوک مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تھی تو ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے گئے؟ جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے ملنے والے متضاد بیانات نے مداحوں کو مزید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ دوسری طرف کچھ لوگوں نے رائے دی کہ موجودہ صورتحال میں مفاہمت کے امکانات نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی