بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟


میرے دو بہت قریبی دوست ہیں جن کی بہو نے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ ان کا صرف ایک ہی بیٹا تھا۔ انہوں نے بہو سے کہا بیٹا، کوئی بات نہیں، ہم استطاعت رکھتے ہیں، ہم خود ایمار میں ایک خوبصورت اپارٹمنٹ میں منتقل ہو جاتے ہیں، تم دونوں یہیں رہو۔ لیکن ان کے بیٹے نے انکار کر دیا۔ اس نے کہا میں اپنے والدین کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا، ان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔' نہ وہ والدین برے تھے اور نہ ہی ان کی بہو، بس وہ اپنی آزادی چاہتی تھی۔ پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک پرانا پوڈکاسٹ کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے بیٹے کی طلاق سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا۔ یہ گفتگو مایا خان کے پوڈکاسٹ کے دوران ہوئی تاہم بشریٰ انصاری نے کسی بھی خاندان یا فرد کا نام نہیں لیا۔ اگرچہ اداکارہ نے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اندازہ لگایا کہ ان کا اشارہ اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی علیحدگی کی جانب تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کلپ نے دوبارہ نئی بحث چھیڑ دی ہے اور مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری کسی اور خاندان کی بات کر رہی تھیں اور سائرہ یوسف سے اس واقعے کو جوڑنا درست نہیں۔ دوسری جانب بعض افراد کا مؤقف ہے کہ اگر یہ واقعہ واقعی اسی جوڑے سے متعلق بھی ہو، تب بھی طلاق کی وجہ صرف ایک مسئلہ نہیں ہو سکتی اور اس کے پیچھے دیگر عوامل بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے ایک بار پھر شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول سے متعلق پرانے الزامات کا ذکر کیا جبکہ کئی لوگوں نے اس پورے معاملے پر مختلف زاویوں سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بحث کو مزید ہوا دے دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی