ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی


"میں نے حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے ہیں۔ مجھے دھوکا ملا ہے۔ کوئی بھی عورت بلاوجہ عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹاتی اور نہ ہی خلع لینے کا فیصلہ آسانی سے کرتی ہے۔ اگر شوہر بے وفا یا ظالم ہو تو عورت کو حق حاصل ہے کہ وہ اس رشتے سے الگ ہو جائے۔ ہر ٹوٹنے والی شادی کا ذمہ دار صرف عورت کو ٹھہرانا ناانصافی ہے۔" سوشل میڈیا پر اپنے بے باک مؤقف کے باعث شہرت رکھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان ایک نئی ویڈیو کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جس نے صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ڈاکٹر نبیہا کے مبینہ فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ قانونی دستاویزات پر دستخط اور انگوٹھے کے نشانات ثبت کرتی دکھائی دیں، جبکہ پس منظر میں ان کی جذباتی آواز سنائی دیتی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، "خلع کے پیپرز حارث کو بھجوا دیے"، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ ویڈیو میں ان کا چہرہ صاف طور پر ظاہر نہیں ہورہا ویڈیو پر نمایاں الفاظ "مجھے دھوکا ملا ہے" نے بھی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور کئی افراد یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ آیا یہ ان کی ذاتی زندگی کا انکشاف ہے یا کسی سماجی پیغام کا حصہ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نبیہا نے ان مردوں پر سخت تنقید کی جو اپنی بیویوں سے بے وفائی کرتے ہیں لیکن دوسری خواتین کے ساتھ احترام اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلع اور طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات کو صرف خواتین کی غلطی قرار دینا درست نہیں، کیونکہ کوئی بھی عورت بغیر کسی مضبوط وجہ کے عدالت کا رخ نہیں کرتی۔ ڈاکٹر نبیہا کے مطابق اگر شوہر ظالم یا بے وفا ہو تو عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے رشتے سے خود کو الگ کر لے، اور معاشرے کو ہر ناکام شادی کا الزام صرف عورت پر ڈالنے کے بجائے حقیقت کو بھی دیکھنا چاہیے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں کچھ افراد نے ڈاکٹر نبیہا کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض نے ویڈیو کے پس منظر اور اس کے اصل مقصد پر سوالات بھی اٹھائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی