حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی


"میری شادی 24 سال کی عمر میں ختم ہوگئی، لیکن میں نے کبھی دوسری شادی کے خلاف سوچ نہیں رکھی۔ شاید یہ میری قسمت میں نہیں تھی۔ میرے لیے گھر ہمیشہ بہت مقدس رہا ہے، مگر اگر دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تو بہتر ہے کہ عزت اور اچھے انداز میں الگ ہو جائیں۔ سنگل پیرنٹس کے لیے میری یہی نصیحت ہے کہ خود پر ترس کھانے کے بجائے اللہ کے فیصلے کو خوش دلی سے قبول کریں، یقین رکھیں کہ وہ ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہوگا۔" پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنی نجی زندگی کے ایک نہایت حساس باب پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے سنگل پیرنٹس کو ایسا حوصلہ افزا پیغام دیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اپنی بے مثال اداکاری سے "بلبلے" اور "قدوسی صاحب کی بیوہ" جیسے ڈراموں میں انمٹ نقوش چھوڑنے والی اداکارہ نے بتایا کہ زندگی ہمیشہ انسان کی خواہشات کے مطابق نہیں چلتی، لیکن ہر مشکل کو وقار اور صبر کے ساتھ قبول کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔ حنا دلپذیر نے نریمان انصاری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی طلاق صرف 24 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کبھی دوبارہ شادی کے خیال کو رد نہیں کیا، تاہم انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شاید دوسری شادی ان کی قسمت میں لکھی ہی نہیں گئی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک گھر اور خاندان کی بہت اہمیت ہے، لیکن اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تو زبردستی رشتہ نبھانے کے بجائے باہمی احترام کے ساتھ الگ ہو جانا بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ہر انسان کی قسمت میں روایتی خاندانی زندگی نہیں ہوتی اور اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔ سنگل پیرنٹس کے لیے حنا دلپذیر نے نہایت خوبصورت نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی پر افسوس کرنے یا خود پر ترس کھانے کے بجائے اللہ کے فیصلے پر بھروسہ رکھیں۔ اگر اللہ نے کسی کو ایک خاص آزمائش دی ہے تو اسے حوصلے اور وقار کے ساتھ قبول کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ حنا دلپذیر نے اپنی زندگی کو مثال بناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور سنگل مدر اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے کی، اور آج ان کا بیٹا خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے، جسے وہ اپنی محنت، صبر اور اللہ پر کامل یقین کا ثمر سمجھتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی