ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب کے باہر سے اٹھایا گیا کچرا، آرٹسٹ نے ہزاروں ڈالر کمالیے


امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب کے باہر سے جمع کی گئی بظاہر بے قیمت اشیا ایک آرٹسٹ کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئیں۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جسٹن گگناک نے شادی کے مقام کے اطراف پڑا کچرا منفرد انداز میں پیش کر کے فروخت کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس وقت ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب میڈیسن اسکوائر گارڈن میں جاری تھی، جسٹن گگناک نے آس پاس کی سڑکوں سے مختلف اشیا اکٹھی کیں۔ ان میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، اسٹرا، استعمال شدہ برتن اور ایک ائیر پوڈ بھی شامل تھا۔ آرٹسٹ نے ہر چیز کو ایک چھوٹے شفاف پلاسٹک کیوب میں محفوظ کیا اور اسے آرٹ ورک کی شکل دے کر فروخت کے لیے پیش کیا۔ ہر آئٹم کی قیمت 25 ڈالر رکھی گئی اور تمام اشیا صرف 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہوگئیں۔ جسٹن گگناک کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خریدار ٹیلر سوئفٹ کے مداح تھے، جو اس یادگار موقع سے منسلک کوئی منفرد چیز اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق اب تک 50 اشیا فروخت ہوچکی ہیں، جن سے انہیں 1,250 ڈالر کی آمدن ہوئی ہے، جبکہ وہ مستقبل میں مزید ایسی اشیا بھی فروخت کے لیے پیش کرنے پر غور کررہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی