سارہ خان کا بیٹے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب، مداحوں کی توجہ حاصل کرلی


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی خاندانی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا وہ دوسری بار ماں بننے کے دوران بیٹے کی خواہش رکھتی تھیں؟ اس پر سارہ خان نے مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش صرف ایک صحت مند بچے کی تھی، لڑکا یا لڑکی ان کے لیے اہم نہیں تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ شادی اور بچوں کے بعد اگر کسی چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس ہوتی ہے تو وہ بلا تعطل اور سکون سے سونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے بعد پرسکون نیند اب ایک یاد بن کر رہ گئی ہے۔ جب ایک مداح نے فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں پوچھا تو سارہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج کل ان کی پوری توجہ صرف اپنی دونوں بیٹیوں پر ہے۔ بیٹیوں کی آمد کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت اور مصروف ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار دور ہے اور وہ اپنی دونوں بیٹیوں کو اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت سمجھتی ہیں۔ سارہ خان نے اپنی گفتگو کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر شادی شدہ جوڑے کو صحت مند اور نیک اولاد کی نعمت عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور وہ دو بیٹیوں عالیانہ فلک اور رانیا فلک کے والدین ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے نادر علی تنازع اور پاکستان میں اقلیت ہونے کے تجربے پر کھل کر بات کی

ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا

ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

بشریٰ انصاری کے بیان کو لوگ سائرہ یوسف اور شہروز کی طلاق سے کیوں جوڑنے لگے؟

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

حنا دلپذیر نے طلاق، دوسری شادی اور سنگل پیرنٹس کے لیے دل جیت لینے والی نصیحت کردی

میں حافظِ قرآن ہوں، اسی وجہ سے ابو مجھے شوبز میں نہیں آنے دینا چاہتے تھے' لائبہ خان

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' چھوڑنے کی افواہیں، اداکار نے حقیقت بتا دی

جو کام کیا ہی نہیں، اس پر بھی چالان ہو گیا، صنم جنگ کراچی کے ای چالان سسٹم پر بول پڑیں

اللہ نے مجھے والد کی خدمت کا صلہ دیا، نادیہ خان کا دل چھو لینے والا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی