پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، 7 روزہ مہلت


محکمہ ماحولیات پنجاب نے فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے دھواں چھوڑنے والی کمرشل اور تعمیراتی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں گاڑیوں کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے سات روز کی مہلت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب موسیٰ رضا نے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ اور سگیاں انٹری پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور میں داخل ہونے والی کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ اور انسدادِ سموگ مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے دوران گاڑی مالکان کو اصلاح کا موقع دیا جائے۔ ڈی جی ماحولیات نے واضح کیا کہ سات روز کی مہلت ختم ہونے کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صرف مال بردار گاڑیوں تک محدود نہیں ہوگی بلکہ صنعتی لیبر ٹرانسپورٹ، کوریئر سروسز، ڈیلیوری وینز، بیکری سپلائی گاڑیاں اور روزانہ لاہور میں داخل ہونے والی تمام کمرشل گاڑیاں بھی چیکنگ کے دائرے میں آئیں گی۔ موسیٰ رضا نے تعمیراتی سامان لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کے لیے بھی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریت، مٹی، بجری اور دیگر تعمیراتی سامان کی ترسیل کے دوران فیوجیٹو ڈسٹ سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سامان کو مکمل طور پر ڈھانپے بغیر کسی گاڑی کو لاہور میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تعمیراتی سامان موقع پر ضبط کر لیا جائے گا، متعلقہ گاڑی کو تین روز کے لیے بند کیا جائے گا اور ذمہ دار افراد پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب فضائی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کارروائیاں جاری رکھیں گے، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان، مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی

’ہم انھیں اکیلا چھوڑ کر نہیں آ سکتے تھے:‘ ’مِنی کے ٹو‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیابی جو غم میں بدل گئی

کویت اور بحرین کا مختلف مقامات پر ایرانی میزائل حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سینٹکام کا پاسدارانِ انقلاب کی فورسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اور امریکی شہریوں کے لیے سفری انتباہ

اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے ایران پر تازہ حملے

آزاد کشمیر کا انتخاب کشمیر کاز اور قومی یکجہتی کا امتحان ہے، خواجہ آصف

دنیا بھر میں آج یومِ الحاقِ پاکستان، قیادت کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

سائبر کرائم اسلام آباد کا نورین نیازی کو طلبی نوٹس، 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت

بالاکوٹ میں موسلا دھار بارش، برساتی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح بحفاظت ریسکیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی