آزاد کشمیر کا انتخاب کشمیر کاز اور قومی یکجہتی کا امتحان ہے، خواجہ آصف


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ انتخابات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ صرف سیاسی مقابلہ نہیں بلکہ کشمیر کاز، کشمیری عوام سے وابستگی اور قومی یکجہتی کا امتحان ہیں۔ ایل اے 36 جموں 3 میں انتخابی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے متعدد انتخابات دیکھے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں ہونے والے انتخابات کی نوعیت ماضی سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری مہاجرین کی قربانیاں بے مثال ہیں اور انہی جانوں کے نذرانوں کی بدولت آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے والے متعدد نوجوان لاپتا کیے گئے اور اپنے گھروں کو واپس نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کا کوئی متبادل نہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے بقول قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور آج بھی پاکستان اور کشمیر کے تاریخی رشتے کو چیلنج کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی گئیں۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی ان قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری ایران اور امریکا سے متعلق کشیدگی کے دوران بھی پاکستان کا کردار عالمی سطح پر نمایاں رہا، جو ملک کی سفارتی اہمیت کا مظہر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان، مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی

’ہم انھیں اکیلا چھوڑ کر نہیں آ سکتے تھے:‘ ’مِنی کے ٹو‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیابی جو غم میں بدل گئی

کویت اور بحرین کا مختلف مقامات پر ایرانی میزائل حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سینٹکام کا پاسدارانِ انقلاب کی فورسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اور امریکی شہریوں کے لیے سفری انتباہ

اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے ایران پر تازہ حملے

آزاد کشمیر کا انتخاب کشمیر کاز اور قومی یکجہتی کا امتحان ہے، خواجہ آصف

دنیا بھر میں آج یومِ الحاقِ پاکستان، قیادت کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

سائبر کرائم اسلام آباد کا نورین نیازی کو طلبی نوٹس، 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت

بالاکوٹ میں موسلا دھار بارش، برساتی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح بحفاظت ریسکیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی