بالاکوٹ میں موسلا دھار بارش، برساتی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح بحفاظت ریسکیو


بالاکوٹ اور اس کے بالائی علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار مون سون بارش کے باعث برساتی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی، جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے علاقوں ڈمگلہ، شوال اور بولی کے برساتی نالوں میں اچانک پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔ شدید بارش اور نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد سیاحوں کی گاڑیاں برساتی نالوں کے قریب پھنس گئیں، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری امدادی کارروائی شروع کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے تمام پھنسے ہوئے سیاحوں اور شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی کامیابی سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارشوں کے دوران برساتی نالوں، دریاؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان، مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی

’ہم انھیں اکیلا چھوڑ کر نہیں آ سکتے تھے:‘ ’مِنی کے ٹو‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیابی جو غم میں بدل گئی

کویت اور بحرین کا مختلف مقامات پر ایرانی میزائل حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

سینٹکام کا پاسدارانِ انقلاب کی فورسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اور امریکی شہریوں کے لیے سفری انتباہ

اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے ایران پر تازہ حملے

آزاد کشمیر کا انتخاب کشمیر کاز اور قومی یکجہتی کا امتحان ہے، خواجہ آصف

دنیا بھر میں آج یومِ الحاقِ پاکستان، قیادت کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

سائبر کرائم اسلام آباد کا نورین نیازی کو طلبی نوٹس، 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت

بالاکوٹ میں موسلا دھار بارش، برساتی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح بحفاظت ریسکیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی