لاہور موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کی سزائے موت برقرار ، اپیلیں مسترد


لاہور ہائیکورٹ نے لاہور موٹروے زیادتی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں عابد علی اور شفقت عرف بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دیں، جبکہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیتھ ریفرنس بھی منظور کر لیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جسے عدالتی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈی این اے، میڈیکل اور فرانزک شواہد نے ملزمان کے خلاف جرم کو ثابت کیا۔ فیصلے کے مطابق متاثرہ خاتون کی گواہی قابلِ اعتماد، مربوط اور سزا برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے جبکہ ڈی این اے شواہد نے ملزمان کو جائے وقوع سے جوڑ دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فرانزک شواہد نے استغاثہ کے مؤقف کو مزید مضبوط بنایا جبکہ شناختی پریڈ قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف انداز میں کی گئی۔ عدالت نے دفاع کی جانب سے شناختی پریڈ اور دیگر شواہد پر اٹھائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر دیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریاست کی جانب سے سزا میں اضافے کی اپیل بھی مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ گجرپورہ میں 9 ستمبر 2020 کو موٹروے زیادتی واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس نے ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست کردی

نورین نیازی کا بیان ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر گوہر

ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال

23 جولائی سے ملک گیر ہڑتال، سینٹرل پنجاب کے پٹرولیم ڈیلرز کی مکمل حمایت کا اعلان

پیٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کی دعوت، مسائل بات چیت سے حل کریں گے، وزیر پیٹرولیم علی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

دلّی کی سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں انڈین طلبہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں اور کیا یہ مودی حکومت کے لیے ’خطرے کی گھنٹی‘ ہے؟

گوجرانوالہ: واپڈا ٹرانسفارمر سے کرنٹ لگنے کا واقعہ، ایک نوجوان جاں بحق

2 کروڑ روپے کا انعام ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کا کارکن اسٹیج پر جھوم اٹھا

میاں محمود الرشید نے ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کی سزائے موت برقرار ، اپیلیں مسترد

وفاقی حکومت کا مالی سال 27-2026 میں بھی کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

’ہاؤس آف سیکرٹس‘: پُرتعیش رہائش گاہ میں جرمنی کے جرنیلوں اور عہدیداروں کی جاسوسی کیسے کی جاتی تھی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی