میاں محمود الرشید نے ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے اپنی ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا 28 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ 9 مئی کے مقدمے میں عائد الزامات کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی گواہ نے میاں محمود الرشید پر اشتعال انگیزی کا الزام عائد نہیں کیا۔ درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے برآمدگی سے متعلق الزام مسترد کر دیا تھا تاہم اس کے باوجود سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔ میاں محمود الرشید نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ اپیل میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست کردی

نورین نیازی کا بیان ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر گوہر

ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال

23 جولائی سے ملک گیر ہڑتال، سینٹرل پنجاب کے پٹرولیم ڈیلرز کی مکمل حمایت کا اعلان

پیٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کی دعوت، مسائل بات چیت سے حل کریں گے، وزیر پیٹرولیم علی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

دلّی کی سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں انڈین طلبہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں اور کیا یہ مودی حکومت کے لیے ’خطرے کی گھنٹی‘ ہے؟

گوجرانوالہ: واپڈا ٹرانسفارمر سے کرنٹ لگنے کا واقعہ، ایک نوجوان جاں بحق

2 کروڑ روپے کا انعام ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کا کارکن اسٹیج پر جھوم اٹھا

میاں محمود الرشید نے ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کی سزائے موت برقرار ، اپیلیں مسترد

وفاقی حکومت کا مالی سال 27-2026 میں بھی کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

’ہاؤس آف سیکرٹس‘: پُرتعیش رہائش گاہ میں جرمنی کے جرنیلوں اور عہدیداروں کی جاسوسی کیسے کی جاتی تھی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی