وزیرِ اعظم کی انڈس راس روبوٹکس ایکسپو میں شرکت، 20 ملین ڈالر کے 'پاکستان وینچر فنڈ' کا اعلان


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ "انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو" میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور ٹیکنالوجی ماہرین بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم نے روبوٹکس، ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کو معاشی استحکام، بہتر سلامتی اور عوام کی فلاح کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے دفاعی شعبے میں مسلح افواج کی ٹیکنولوجیکل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیمولیٹرز سو فیصد جبکہ ڈرونز 60 فیصد سے زائد مقامی سطح پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ملک میں روبوٹکس کی تحقیق اور فروغ کے لیے "سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام" شروع کرنے اور 20 ملین ڈالر کے "پاکستان وینچر فنڈ" کے قیام کا بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آئندہ دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی پر انحصار کے بجائے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھے گا اور جدت کو شفاف و محفوظ بنانے کے لیے واضح اخلاقی اور قانونی فریم ورک قائم کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم کو ایکسپو کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی اور ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انٹرنیٹ کی بندش سے اجتماعی سزا کا پیغام دیا جا رہا ہے، عوام تک آواز نہ پہنچ سکے تو کشمیر میں انتخابات کی ساکھ کیا رہ جائے گی: بلاول بھٹو زرداری

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

ٹرمپ کی ایران کو دھمکی: ’آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں پل یا بجلی گھر کو نشانہ بنائیں گے‘

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

نائب وزیراعظم کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ن لیگ والے الیکشن میں پیر پڑتے ہیں اور بعد میں گلے: بلاول بھٹو کی سخت تنقید

وزیرِ اعظم کی انڈس راس روبوٹکس ایکسپو میں شرکت، 20 ملین ڈالر کے 'پاکستان وینچر فنڈ' کا اعلان

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی