پاکستان میں پیٹرول پمپ ہڑتال موخر: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کے حکومتی فیصلے پر اختلاف کیوں؟


Getty Imagesپاکستان کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کے اعلان کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تنظیم کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین طارق حسن نے بتایا کہ ’ہڑتال کا فیصلہ کسی دباؤ کے بغیر واپس لیا گیا ہے۔‘ ان کے مطابق ’حکومت کی جانب سے مطالبات پر پیش رفت کی یقین دہانی کے بعد ایسوسی ایشن نے 15 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘اس سے قبل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 اور 23 جولائی 2026 کی درمیانی شب 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔تاہم اب پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں حکومت، پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں ڈیلرز کے مارجن اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ ’ان دونوں معاملات کا حل آئندہ 15 روز کے اندر نکالا جائے گا۔‘گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب سے سات روز کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور اسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ اوگرا کی ویب سائٹ کے مطابق آج، 22 جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 320 روپے 73 پیسے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 21 پیسے ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے سات روز کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ یہ فیصلہ ’تکلیف دہ‘ ضرور ہو گا لیکن ریاست کو مضبوط رکھنے کے لیے یہ لازم تھا۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ’حالیہ چند روز کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔‘خیال رہے کہ کچھ برس پہلے تک پاکستان کی حکومت ماہانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرتی تھی، اس کے بعد یہ عمل 15 روز اور پھر سات روز پر منتقل کر دیا گیا اور اب حکومت نے روزانہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب حالیہ عرصے میں حکومت پر یہ تنقید بھی ہو رہی تھی کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہیں کر رہی اور زیادہ لیویز وصول کی جا رہی ہے۔’لوگ خود جان سکیں گے کہ قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں‘علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم کس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں شفافیت لا سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ خود سمجھ سکیں کہ کیوں قیمتوں کا بڑھانا ناگزیر ہے۔’ریاست کو کسی خطرے میں لائے بغیر اوگرا کو اب سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ روزانہ کی بنا پر قیمتوں کا بین الاقوامی منڈی کے لحاظ سے فیصلہ کرے اور قیمت ویب سائٹ پر شائع کرے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ اوگرا کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ جو قیمتیں ہمیں پیٹرول پمپوں پر نظر آتی ہیں، ان کا تعین کس طرح کیا جاتا ہے، عوام کو یہ بتایا جائے تاکہ لوگوں کے شکوک و شبہات ختم ہو سکیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ سات روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ کو ایک ہفتے بعد یکمشت عوام تک منتقل کر دیا جاتا تھا۔ اُن کے بقول یہ گلہ کیا جاتا تھا کہ اگر تیل کی قیمت کم ہوئی ہے تو فوری طور پر اسے عوام تک منتقل کیا جائے اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اس نظام کو روزانہ کی بنیادوں پر لایا جائے۔ ’روزانہ کی بنیاد پر جتنا اُتار چڑھاؤ ہو وہ روزانہ کی بنیاد پر منتقل کر دیا جائے۔ حکومت کو احساس ہے کہ یہ آسان نہیں ہے، تیل کی قیمت جب بڑھتی ہے تو اس فوری اثر آتا ہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ کسی پیٹرول پمپ یا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Getty Imagesاس فیصلے سے عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان؟پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات تیار کرنے والی ریفائنری سنرجیکو کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ عوام کے لیے اس فیصلے کا فائدہ یہ ہو گا کہ جو 15، 15 روز کے بعد بڑے پرائس شاک آتے تھے، اب وہ روزانہ کی بنیاد پر جذب ہو جائیں گے، یعنی دو، تین یا چار روپے قیمت اوپر نیچے جایا کرے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پیٹرول مصنوعات کو ڈی ریگولرآئز کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ اس پر اسامہ قریشی کا خیال ہے کہ اگر قیمتیں ڈی ریگولرائز کر دی گئیں تو صارفین کے پاس یہ چوائس ہو گی اور کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بڑھے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ باقی دنیا میں بھی یہی رجحان ہے کہ مختلف پیٹرول پمپس پر قیمتوں میں فرق ہوتا ہے، کیونکہ مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں کرتی۔اسامہ قریشی نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ تھا تو اس وقت ہر ایک، دو ہفتوں کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل ہو رہا تھا۔ اور اس وقت حکومت کو بھی قیمتوں پر ہفتہ وار نظر ثانی کرنا پڑتی تھی۔وہ کہتے ہیں کہ جب قیمتوں کا اعلان روزانہ کی بنیاد پر ہو گا تو اتار چڑھاؤ اتنا بڑا نہیں ہو گا جو معمولات زندگی کو متاثر کرے۔تاہم انھوں نے واضح کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ لیویز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع کی شرح پر اب بھی حکومت کا اختیار ہو گا۔’پیٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں‘: کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت اُتنی ہی کم ہوئی ہے جتنی بڑھائی گئی تھی؟دنیا کے کسی بھی دوسرے خطے کے مقابلے میں خلیجِ فارس میں اتنا زیادہ تیل اور گیس کیوں موجود ہے؟آبنائے ہرمز ایک بار پھر تنازع کا مرکز: امریکہ - ایران کشیدگی میں یہ تنگ سمندری راستہ اتنا اہم کیوں ہے؟انڈیا میں چار سال بعد پیٹرول تین روپے فی لیٹر مہنگا ہونے پر اپوزیشن، عوام برہم: انڈیا میں قیمتوں میں استحکام اور پاکستان میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کیا موقف ہے؟مگر پاکستان میں پیٹرول پمپ ڈیلرز اس اقدام سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔پاکستان پیٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رُکن یاسر گلزار کہتے ہیں کہ پیٹرولیئم ڈیلرز فی الحال ویسے ہی کمیشن مارجن میں کمی سے پریشان ہیں جو کہ ایک لیٹر پر ساڑھے چھ سے سات روپے ہے۔ ’اب جب قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوں گی تو پمپ کا کاروبار نقصان میں ہی جائے گا۔‘ان کی رائے میں اس پر عملدرآمد میں کئی چیلنجز درپیش ہوں گی، مثلاً اگر ایک پمپ کی یومیہ فروخت پانچ ہزار لیٹر ہے تو اسے 10 ہزار لیٹر کا سٹاک رکھنا پڑتا ہے اور ایسے میں اگر قیمت میں معمولی کمی بھی آتی ہے تو اسے نقصان ہو گا۔وہ مزید بتاتے ہیں کہ فی الحال کمپنی آپریٹڈ پمپس کی حالت بہتر ہے کیونکہ وہاں آئل مارکیٹنگ کمپنی، ڈیلر اور ریفائنری ان کی اپنی ہوتی ہے۔ تاہم ان کے بقول اس ماحول میں ڈیلر ’سروائیو نہیں کر سکتا۔‘وہ یہ مثال بھی دیتے ہیں کہ پیٹرول کی منتقلی چونکہ بذریعہ سڑک ہوتی ہے اور اسے کراچی سے کہیں پہنچنے میں کم از کم تین دن درکار ہوتے ہیں تو اس کی قیمت کو روزانہ کی بنیاد پر طے کرنا مشکل ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولرآئزیشن سے متعلق اس اقدام سے قبل بھی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اب جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔EPAسوشل میڈیا پر ردِعملیہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے اور صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ صحافی احتشام کیانی نے ایکس پر لکھا کہ قیمتوں میں روزانہ کی تبدیلی عوام، ٹرانسپورٹرز، صنعت کاروں اور کاروباری برادری کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ اس سے کرایوں، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی مسلسل متاثر ہوں گی، جس سے مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔علی نامی صارف نے لکھا کہ پوری دنیا میں یہی رائج طریقہ ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ اتار چڑھاؤ فوری ہو۔ اگر نیت میں کھوٹ نہ ہوئی تو اس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ شروع میں پیٹرول کی قیمتوں میں مہینے میں ایک بار اضافہ ہوتا تھا، پھر یہ سلسلہ ہر پندرہ دن بعد کا ہو گیا، اس کے بعد ہر آٹھ دن بعد، اور اب پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں پیٹرول پمپ ہڑتال موخر: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کے حکومتی فیصلے پر اختلاف کیوں؟

کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہے، عوام تک آواز نہ پہنچ سکے تو انتخابات کی ساکھ کیا رہ جائے گی: بلاول بھٹو

انٹرنیٹ کی بندش سے اجتماعی سزا کا پیغام دیا جا رہا ہے، عوام تک آواز نہ پہنچ سکے تو کشمیر میں انتخابات کی ساکھ کیا رہ جائے گی: بلاول بھٹو زرداری

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

ٹرمپ کی ایران کو دھمکی: ’آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں پل یا بجلی گھر کو نشانہ بنائیں گے‘

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

نائب وزیراعظم کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ن لیگ والے الیکشن میں پیر پڑتے ہیں اور بعد میں گلے: بلاول بھٹو کی سخت تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی