امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی، ممکنہ معاہدے کا اعلان متوقع


Getty Imagesاطلاعات ہیں کہ اس معاہدے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اسرائیل کو سفارتی طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ نہیں کیاامریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک ایسے معاہدے کا اعلان متوقع ہے جس کے تحت سعودی عرب کو سویلین جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ بی بی سی کے امریکہ میں شراکت دار ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔اس معاہدے کی مالیت اربوں ڈالر ہو سکتی ہے اور اس کے تحت افزودہ یورینیئم تیار کرنے کی ایک تنصیب کی تعمیر میں امریکی کمپنیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ اس معاہدے میں شامل کمپنیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے اور اس حوالے سے کانگریس سے مشاورت بھی ضروری ہو گی۔افزودہ یورینیئم کو بجلی گھروں کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اسے مزید افزودہ کر کے ایٹم بم بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔جوہری ماہرین اور اسرائیل، جو مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے اہم اتحادی ہے، کے سابق عہدیداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ منصوبہ بالآخر سعودی عرب کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔بی بی سی نے تبصرے کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا ہے۔ممکنہ معاہدے کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انتظام کے تحت امریکہ کے ساتھ مشترکہ مطالعہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب کو اپنی سرزمین پر یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ تاکہ امریکی ساختہ افزودگی کی تنصیب میں ایندھن تیار کیا جا سکے، بجائے اس کے کہ درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کیا جائے۔یہ شق اس معاہدے کو اس معاہدے سے مختلف بنائے گی جو امریکہ نے 2009 میں سعودی عرب کے پڑوسی متحدہ عرب امارات کے ساتھ کیا تھا، جس کے تحت متحدہ عرب امارات اپنا ایندھن خود تیار نہیں کرتا اور متعدد دیگر پابندیاں قبول کرتا ہے۔اسی وجہ سے اس معاہدے پر جوہری پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مہم چلانے والوں کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار متوقع ہے، جن کا حتمی مقصد دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کو روکنا ہے۔جوہری معاملہ کئی ماہ سے جاری امریکہ اسرائیل تنازع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔’12 وارہیڈز کی تعیناتی‘: انڈیا کی جوہری صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق سپری کی رپورٹ میں کیا ہے اور اس پر پاکستان کو تشویش کیوں؟انڈیا کا پہلا ایٹمی تجربہ اور ناکارہ جیپ: جب زمین تھرتھرانے کے باعث ایٹم بم کے خالق منھ کے بل زمین پر گِر پڑےیورینیم کی افزودگی کا وہ ’خطرناک لمحہ‘ جب یہ مواد تباہ کُن جوہری ہتھیار میں بدل جاتا ہےکیا پاکستان واقعی ایسے میزائل بنا سکتا ہے جن کی پہنچ امریکہ تک ہو؟دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ فروری میں ایران پر حملہ کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ ملک کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جائے، جس کے بارے میں تہران کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔سعودی عرب کے عملی حکمران، ولی عہد محمد بن سلمان نے 2018 میں سی بی ایس نیوز کو بتایا تھا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا لیکن ’اگر ایران نے جوہری بم تیار کر لیا تو بلا شبہ ہم بھی جلد از جلد اسی راستے پر چلیں گے۔‘والسٹریٹ جرنل کے مطابق بدھ کو منظر عام پر آنے والا امریکہ سعودی معاہدہ پہلے ہی ٹرمپ کی منظوری حاصل کر چکا ہے اور 30 سال تک نافذ رہے گا۔اخبار کے مطابق اگر مشترکہ مطالعے کے بعد امریکہ سعودی عرب میں افزودگی کے عمل پر اعتراض کرتا ہے تو مملکت کو 10 برس تک نہ تو خود اور نہ ہی کسی دوسرے غیر ملکی شراکت دار کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت ہو گی۔اب یہ منصوبہ امریکی کانگریس کو بھیجا جائے گا۔اگرچہ یہ توقع ہے کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے بعض قانون ساز بھی اس معاہدے کی مخالفت کریں گے تاہم ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں میں اکثریت رکھتی ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ سعودی معاہدے کو اس شرط سے مشروط نہیں کیا گیا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لائے۔سعودی، اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش متعدد امریکی صدور کی خواہش رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی، ممکنہ معاہدے کا اعلان متوقع

پاکستان میں پیٹرول پمپ ہڑتال موخر: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کے حکومتی فیصلے پر اختلاف کیوں؟

کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہے، عوام تک آواز نہ پہنچ سکے تو انتخابات کی ساکھ کیا رہ جائے گی: بلاول بھٹو

انٹرنیٹ کی بندش سے اجتماعی سزا کا پیغام دیا جا رہا ہے، عوام تک آواز نہ پہنچ سکے تو کشمیر میں انتخابات کی ساکھ کیا رہ جائے گی: بلاول بھٹو زرداری

’انڈین کاکروچ ہم سے ہی کچھ سیکھ لیں‘

’سب یاد رکھا جائے گا‘: نصیر الدین شاہ اور انڈیا کے دیگر فنکاروں نے دلی میں طلبہ کے احتجاج پر کیا کہا؟

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست کردی

’میں نے ایک دن میں ایک لاکھ پاؤنڈز کمائے‘: وہ نوجوان جو اپنی دکان ٹک ٹاک لائیو پر چلاتے ہیں

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

نورین نیازی کا بیان ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر گوہر

ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال

23 جولائی سے ملک گیر ہڑتال، سینٹرل پنجاب کے پٹرولیم ڈیلرز کی مکمل حمایت کا اعلان

یمنی حوثیوں کی دھمکی پر پاکستان نے اپنے بحری مفادات اور سعودی عرب کے دفاع کا اعلان کیوں کیا؟

پیٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کی دعوت، مسائل بات چیت سے حل کریں گے، وزیر پیٹرولیم علی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی