بھارتی وزیر کا اسلام کو ’عظیم ترین مذہب‘ قرار دینے پر مودی حکومت آگ بگولہ


اسلام دنیا کا ایک سائنسی اور عظیم ترین مذہب ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ حج پر جاؤں۔ اسلام انسانیت سے بھرپور مذہب ہے لیکن معاشرے میں اس کے بارے میں غلط تصورات پھیلائے جا رہے ہیں۔ یہ مذہب انسان کو معاشرے میں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ قرآن صرف مسلمانوں کے لیے محدود نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے قرآن پوری انسانیت کے لیے دیا۔ کوئی بھی شخص قرآن پڑھ سکتا ہے اور میں بھی اسے پڑھنے کے لیے تیار ہوں۔ میں اکثر ہندو مٹھوں اور مندروں میں نہیں جاتا، لیکن تمام مذاہب کی تعلیمات کا احترام کرتا ہوں۔ صرف مسجد جاکر ’اللہ اکبر‘ کہنا یا مندر چلے جانا ہی کافی نہیں، اصل چیز یہ ہے کہ انسان تمام مذاہب کی اچھی تعلیمات اور اصولوں کو اپنی زندگی میں اپنائے۔ ہمیں مذہبی جنون اور ذات پات کی تفریق سے بچنا چاہیے۔ View this post on Instagram A post shared by The Pulse (@thepulseindia) بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیرِ تعلیم باسواراج رائریڈی کے اسلام سے متعلق ان خیالات نے ملکی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کوپنل کے علاقے ککنور میں مسلم برادری کی جانب سے منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائریڈی نے اسلام کو انسانیت اور اعلیٰ اقدار کا حامل مذہب قرار دیا اور حج کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ ان کے بیان کا سب سے زیادہ وائرل ہونے والا حصہ اسلام کو دنیا کا ’عظیم ترین مذہب‘ قرار دینا اور ہندو مذہبی مقامات پر باقاعدگی سے نہ جانے کا ذکر تھا۔ بیان سامنے آتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست اور مسلمانوں کی خوشامد میں مصروف ہے۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر، اپوزیشن رہنما آر اشوکا اور مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے رائریڈی کے بیان کو ہندو جذبات کے لیے توہین آمیز قرار دیا۔ بی جے پی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ ایک وزیر کو تمام مذاہب کے ساتھ یکساں رویہ اختیار کرنا چاہیے تاہم رائریڈی نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے صرف اسلام کی بعض اعلیٰ تعلیمات کا ذکر کیا ہے دوسری جانب بی جے پی رہنماؤں نے معاملے کو کانگریس کی مبینہ ’اقلیتی خوشامد‘ کی پالیسی سے جوڑ دیا۔ بی وائی وجیندر نے کہا کہ انہیں مسلمانوں کی حمایت پر اعتراض نہیں، لیکن وزیر کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ انہیں ہندوؤں نے بھی ووٹ دیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جب تک امریکا کو پچھتاوا نہیں ہوتا، اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

بحیرۂ مرمرا میں دو ترک بحری جہازوں میں تصادم: 10 رکنی عملہ سے رابطہ منقطع

امریکا ایران کشیدگی: محدود فوجی حملوں اور معاشی دباؤ کی امریکی حکمتِ عملی

ایران کا کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ، اردن اور امریکی حکام کی تردید

پاسدارانِ انقلاب کا عرب ممالک کو امریکی افواج نکالنے کا الٹی میٹم، شدید کارروائی کی دھمکی

شہباز شریف کا مطالبہ، مودی کی پوتن سے اپیل اور ایک تصویر کا تنازع: بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کیا ہوا؟

وہ واٹس ایپ گروپ جس کے ذریعے انتہا پسندی اور منظم جرائم کی مالی معاونت کی گئی

لارک، قشم اور خارگ: وہ ایرانی جزائر جنھیں نشانہ بنانا تہران کی ’شہ رگ‘ پر وار سمجھا جاتا ہے

تیز رفتار، سستے اور زیادہ خطرناک: نئے جیٹ انجن والے ’شاہد‘ ڈرونز کو روکنا مشکل کیوں ہے؟

لارک، قشم اور خارگ: وہ ایرانی جزائر جنھیں نشانہ بنانا تہران کی ’شہہ رگ‘ پر وار سمجھا جاتا ہے

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی سے گریز

بھارتی وزیر کا اسلام کو ’عظیم ترین مذہب‘ قرار دینے پر مودی حکومت آگ بگولہ

حالیہ جنگ میں 1000 سے زائد اسرائیلی اور سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان ایرانی افواج

مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا اجلاس: سیکریٹری جنرل پاکستان سے بنانے پر اتفاق، ترکی کی نیتن یاہو پر تنقید

ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی