حالیہ جنگ میں 1000 سے زائد اسرائیلی اور سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان ایرانی افواج


ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے اہلکاروں کی اصل ہلاکتوں کو چھپا رہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے انہوں نے ماضی میں افغانستان اور عراق کی جنگوں کے دوران کیا تھا اور ہلاک شدگان کی اصل تعداد اور ان کی باقیات بعد میں لواحقین کے حوالے کی تھیں۔ ایرانی ترجمان نے امریکی فوج کو 'ہالی ووڈ اور پروپیگنڈا فوج' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ امریکی طاقت اور صیہونی حکومت صرف ایک دکھاوے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، جو صرف مسلم ممالک کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے اپنے ہاں امریکی ائیر بیسز قائم کر رکھی ہیں، اب انہیں بھی اس بات کا اندازہ ہوچکا ہے کہ جو امریکا خود اپنا تحفظ کرنے سے قاصر ہے، وہ کسی دوسرے ملک کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جب تک امریکا کو پچھتاوا نہیں ہوتا، اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

بحیرۂ مرمرا میں دو ترک بحری جہازوں میں تصادم: 10 رکنی عملہ سے رابطہ منقطع

امریکا ایران کشیدگی: محدود فوجی حملوں اور معاشی دباؤ کی امریکی حکمتِ عملی

ایران کا کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ، اردن اور امریکی حکام کی تردید

پاسدارانِ انقلاب کا عرب ممالک کو امریکی افواج نکالنے کا الٹی میٹم، شدید کارروائی کی دھمکی

شہباز شریف کا مطالبہ، مودی کی پوتن سے اپیل اور ایک تصویر کا تنازع: بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کیا ہوا؟

وہ واٹس ایپ گروپ جس کے ذریعے انتہا پسندی اور منظم جرائم کی مالی معاونت کی گئی

لارک، قشم اور خارگ: وہ ایرانی جزائر جنھیں نشانہ بنانا تہران کی ’شہ رگ‘ پر وار سمجھا جاتا ہے

تیز رفتار، سستے اور زیادہ خطرناک: نئے جیٹ انجن والے ’شاہد‘ ڈرونز کو روکنا مشکل کیوں ہے؟

لارک، قشم اور خارگ: وہ ایرانی جزائر جنھیں نشانہ بنانا تہران کی ’شہہ رگ‘ پر وار سمجھا جاتا ہے

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی سے گریز

بھارتی وزیر کا اسلام کو ’عظیم ترین مذہب‘ قرار دینے پر مودی حکومت آگ بگولہ

حالیہ جنگ میں 1000 سے زائد اسرائیلی اور سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان ایرانی افواج

مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا اجلاس: سیکریٹری جنرل پاکستان سے بنانے پر اتفاق، ترکی کی نیتن یاہو پر تنقید

ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی