
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔
اوول آفس میں صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں دیکھتے تاہم اس حوالے سے یقین دہانی کرانے سے گریز کیا۔
Reporter: Have you ruled out using a nuclear weapon against Iran?Trump: I would never say that, but the answer is yes.There is no reason for it. What a stupid question. They are totally defeated. I defeated them, and I should use a nuclear weapon on top of that? What a… pic.twitter.com/D4R7ck4p8T— Clash Report (@clashreport) August 31, 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست ہوچکی ہے ایسے میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اردن میں فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران کو سخت ردعمل کی دھمکی بھی دی تھی۔