اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے اور تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، قومی اسپنرز


پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی خاتون کرکٹر نشرہ سندھو نے کہا کہ لو اسکورنگ میچ میں ان کا کوئی خاص پلان نہیں تھا اور انہوں نے چیزوں کو بالکل سادہ رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پچ پر ایک جیسا باؤنس نہیں تھا لیکن اس سے بولنگ میں کافی مدد مل رہی تھی، اسی لیے انہوں نے پچ کے مزاج کے مطابق بغیر کچھ مختلف کیے مسلسل ایک ہی جگہ پر بولنگ کی۔ نشرہ سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ایسی پچز پر حریف ٹیم کے خلاف 140 رنز کا ہدف بھی کافی ہوتا ہے کیونکہ ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز موجود ہیں جو اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اگلے میچ میں بھی اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کم سے کم رنز دیں۔ اسی گفتگو میں طوبیٰ حسن نے بتایا کہ میچ لو اسکورنگ ہونے کی وجہ سے ان کا پلان بھی یہی تھا کہ وکٹوں کی لائن میں اور ایک ہی جگہ پر ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ کو بھی بہت انجوائے کرتی ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ اس شعبے میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں۔ طوبیٰ حسن کا کہنا تھا کہ یہاں حبس بہت زیادہ ہے جس کے مطابق خود کو ڈھالنے اور اگلے میچ کے لیے غلطیوں کو کم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے مقابلے میں مزید بہتر کھیل پیش کیا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی