شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس


چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ملک کے 100 اضلاع میں اسکول کرکٹ کی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک خصوصی کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو مختلف اسکولوں کے 30 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کوچنگ کلینک میں قومی کرکٹرز کی زیر نگرانی بچوں کی تربیت کی گئی۔ فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور شاہنواز دھانی نے اسکول کے بچوں کو فاسٹ باؤلنگ کے جدید گر سکھائے، جبکہ فخر زمان نے نیٹس میں بلے بازوں کی تکنیک کا جائزہ لے کر انہیں بیٹنگ کے حوالے سے مفید مشورے دیے اور ابرار احمد نے کھلاڑیوں کو سپن باؤلنگ کے مختلف اہم پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ پاکستان میں اسکول کرکٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا دوسرا سیزن ستمبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا دائرہ کار سال 2025 کے دوران 39 اضلاع سے بڑھا کر 100 اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے، جبکہ اس سے منسلک اسکولوں کی تعداد بھی 450 سے بڑھ کر 1400 تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک بھر کے مختلف تعلیمی ادارے پی سی بی کے ساتھ مل کر گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور اس کی بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی