سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی تھیں اور حالیہ فیصلوں کا مقصد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم کی حالیہ ٹیسٹ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور پچھلے کچھ میچوں کے نتائج سے بدتر صورتحال ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فیصلے محض وقتی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں کیے جا رہے بلکہ اس کے پیچھے دیگر عوامل بھی شامل ہیں، جن کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور جن کا فی الوقت علانیہ ذکر کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیے گئے فیصلے اور تبدیلیاں ناگزیر تھیں تاکہ ٹیم کو صحیح سمت میں گامزن کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ محدود اوورز یعنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی طرح آنے والے دنوں میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کی رینکنگ اور کامیابیوں کا تناسب بہتر ہوا ہے، جہاں نئی کوچنگ مینجمنٹ کے آنے کے بعد ون ڈے رینکنگ آٹھویں سے پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔ تنقید کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تعمیری تنقید اور وسیم اکرم جیسے تجربہ کار سابق کرکٹرز کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تاہم بے جا تنقید سے وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن میں کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہیں کیونکہ کوئی انسان غلطی سے پاک نہیں ہوتا، لیکن سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف کو احتساب کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ ٹیم کے نتائج کی ذمہ داری لیتا ہے اور کھلاڑیوں کو عزت دینے کے ساتھ ساتھ ہر ضروری قدام اٹھایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی